شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کا پشاور پریس کلب کے باہر احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا

جمعہ 5 فروری 2021 22:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2021ء) شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کا پشاور پریس کلب کے باہر احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا، مظاہرے میں عائشہ گلالئی کی شرکت اور حکومتی اقدامات پر شدیدتنقیدکی، عائشہ گلالئی نے کہا کہ قبائل کو حق دے نہیں سکتے اور بات کشمیریوں کے حقوق کی کرتے ہیں، قبائل نے ہمیشہ قربانیاں دیں ہیں، انکا راشن بند کرنے والے شرم کریں، پی ڈی ایم اے قبائل کا حق دبائے بیٹھی ہے، مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈھول کی تھاپ پر احتجاج کیا،مظاہرین کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کو ماہانہ ملنے والا راشن بحال کیا جائے۔

(جاری ہے)

متاثرین شمالی وزیرستان کو ملنے والی ماہانہ رقم تاخیر کا شکار ہے، افغانستان میں مقیم متاثرین کے لیے غلام خان بہادر و انگور اڈا بارڈر کھولا جائے۔۔