کراچی، پولیس کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں
چھالیہ وایرانی ڈیزل اسمگلرز، خاتون گٹکا فروش،موٹر سائیکل چو، اسٹریٹ کرمنلزاور منشیات فروشوں سمیت 31 ملزمان گرفتار قبضے سے اسلحہ،منشیات،چھالیہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد
منگل فروری 23:11
(جاری ہے)
عزیز آباد پولیس نے ملزم اعجاز احمد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد۔شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرمنل رحیم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
ڈیفنس پولیس نے دو منشیات فروشوں قادر بخش اور حضرت بلال کو گرفتار کرکے اسلحہ اور 1595 گرام چرس اور نقدی ستر ہزار روہے برآمد کرلئے۔سعیدآباد پولیس نے دوران گشت ہائی روف سے 400 کلو گرام چھالیہ برآمد کرکے ایک شخص محمد یونس کو گرفتار کرلیا۔جیکسن پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم جہانگیر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔عزیز آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم اعجاز احمد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔پی آئی بی کالونی پولیس نے دو منشیات فرشوں سجاد اور امجد کو گرفتار کرکے قبضے سے ایک سو ساٹھ گرام چرس۔فروخت کی رقم 5000 روپے اور رضویہ کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔قائدآباد پولیس نے شیر پائو کالونی کے قریب بس اڈے پر کارروائی کے دوران 350 لیٹر ایرانی ڈیزل سے 14 ڈرم برآمد کرکے ملزم شہریار خان کو گرفتار کرکے زیر استعمال مزدا ٹرک تحویل میں لے لیا جبکہ ایک اور کارروائی کے دوران گٹکا فروش اختر زادہ کو گرفتار کرکے گٹکا برآمد کرلیا۔شرافی گوٹھ پولیس نے منشیات فروشوں ذیشان اور شاہد کو گرفتار کرکے منشیات اور نقدی برآمد کرلی۔ڈاکس پولیس نے دو ملزمان محمد سلیم اور محمد عمر کو گرفتار کرکے 270 گرام چرس اور سرقہ شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔اسی تھانے کی پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران چھ ملزمان عبدالعزیز۔نعمان۔معین الدین۔نذر علی خان۔محمد فیاض اور محمد امین کو گرفتار کرکے اسلحہ۔260 گرام چرس اور گٹکا برآمد کرلیا۔ مبینہ ٹائون پولیس نے خاتون گٹکا فروش فضیلہ کو گرفتار کرکے گٹکا برآمد کرلیا جبکہ دوسری کارروائی کے دوران ملزم رحمت اللہ کو گرفتار کرکے 25 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔گلستان جوہر پولیس نے کار چور ملزم عبدالرحیم کو گرفتار کرکے منظور کالونی کے رہائشی محمد زاہد کی چوری شدہ کار نمبر axq914 برآمد کرلی۔سہراب گوٹھ پولیس نے ڈکیت سیف اللہ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔سولجر بازار پولیس نے دو ملزمان آصف علی اور نعمان کو گرفتار کرکے اسلحہ مسروقہ رقم اور مسروقہ موٹر سائیکل اور چار موٹر سائیکلوں چیچز برآمد کرلئے۔مزید قومی خبریں
-
لگژری گاڑیوں کے بعد مہنگے ٹرک، کوسٹر اور ٹریلر بھی ایف بی آر بے نامی زون کے نشانے پر آگئے
-
راہِ حق میں نکلنے والوں کو واپس گھر لوٹنے تک ہر قدم پر اجر ملتا، ڈاکٹراشرف آصف جلالی
-
خواتین متوازن معاشرے کا ستون اور ان کی شراکت ترقی کی ضمانت ہے،فریال تالپور
-
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاطر محمود اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو گئے
-
خواتین کا عالمی ڈے پرخوش طریقے سے منایا گیا
-
پنجاب حکومت کو’’ بھٹو بچہ پار ٹی ‘‘ سے کو ئی خطرہ نہیں‘تر جمان پنجاب حکومت
-
اوکاڑہ،شراب نہ پینے پر نوجوان کو باندھ دیا ، سرکے بال مونڈ ھ کر گنجا کر دیا، تشدد کانشانہ بنایاگیا
-
اسپیکر قومی اسمبلی کا لیگی رہنماؤں کے ساتھ بدسلوکی کی تحقیقات کرانے کا اعلان
-
پاکستانی ٹیم چارٹرڈ طیارے سے جنوبی افریقا جائیگی
-
براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے اخراجات اور تنخواہوں کی سمری کابینہ کو ارسال
-
آزاد رکن علی نواز حکومتی اتحاد سے الگ ہوگئے
-
پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ انتخاب کے لیے عوامی نیشنل پارٹی سے تعاون مانگ لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.