
کرونا وائرس پھیلاو کے باعث سعودی عرب میں بڑی تعداد میں مساجد بند
سعودی وزارت اسلامی امور نے عملے اور نمازیوں میں مہلک وبا کی تشخیص کے کیسز سامنے آنے کے بعد مملکت کے کئی ریجنز میں واقع مساجد بند کر دیں
محمد علی
منگل 9 فروری 2021
22:31

(جاری ہے)
3 روز قبل سعودی عرب میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد مساجد میں خطبات اور نمازوں کے اوقات کے حوالے سے اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت باجماعت نمازوں کی ادائیگی کے فوراً بعد مساجد بند ہو جائیں گی اور جمعہ کے خطبات بھی پندرہ منٹ تک محدود کر دیئے گئے ہیں۔
ان اقدامات کے بعد سعودی وزیر ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے اپنے ایک بیان مین خدشہ ظاہر کیا کہ اگر مملکت میں کورونا کیسز میں کمی نہ آئی تو سعودی عرب کی تمام مساجد کو ایک بار پھر بند کیا جا سکتا ہے ۔ ایسی صورت میں مساجد میں صرف اذان دی جا سکے گی اور نمازیں گھروں پر ہی ادا کرنی ہوں گی۔ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ کا کہنا تھا کہ کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے احتیاطی اقدامات اور اہم فیصلوں کے حوالے سے وزارت صحت، وزارت داخلہ اور ممتاز علماء کی کونسل سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ اگر صورت حال میں بہتری نہ آئی تو مساجد میں نمازکی ادائیگی پر جزوی پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ سعودی وزیر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام مساجد میں خطبات کے دوران مساجد بند رکھی جائیں تاکہ لوگ گھر بیٹھ کر ہی دروس و خطبات سُن سکیں۔ واضح رہے کہ ایک حکمنامے کے تحت وزیر اسلامی امور، دعوت ورہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے مساجد میں تمام دعوتی سرگرمیاں معطل کر دیں اور آئندہ سارے دعوتی پروگرام آن لائن چلانے کا حکم دے دیا- جبکہ نمازوں کے اوقات اور مساجد کھولنے اور بند کرنے کے حوالے سے متعدد پابندیاں لگا دیں-وزیر اسلامی امور نے پابندی لگائی ہے کہ اذان اور تکبیر کے درمیان کا وقفہ دس منٹ سے زیادہ کا نہ ہو۔ البتہ فجر میں نماز اور اذان کا وقفہ بیس منٹ تک کا رہے گا- دوسری ہدایت یہ ہے کہ مساجد اذان پر کھلیں گی اور نماز کے دس منٹ بعد بند کردی جائیں گی۔جمعے کی نماز کے لیے جامع مساجد اذان سے 30 منٹ پہلے کھولی جائیں گی اور نماز کے پندرہ منٹ بعد بند کردی جائیں گی- جمعے کے خطبات نماز سمیت 15 منٹ سے زیادہ نہیں ہوں گے۔ تمام خطیبوں کو اس کی تاکید کردی گئی ہے۔آل الشیخ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ تمام مساجد کے منتظمین کورونا وبا سے متعلق سابقہ ہدایات کی پابندی کرائیں- مثلا ہر نمازی جا نماز اپنے ہمراہ لائیں اور حفاظتی ماسک پہنیں اور ایک نمازی سے دوسرے کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھا جائے-وزیر اسلامی امور نے مساجد، وضو خانوں اور طہارت خانوں کی سینٹائزنگ کا کام ہنگامی بنیادوں پر بڑھانے کا حکم بھی جاری کردیا- وزیر اسلامی امور نے مساجد میں صاف ستھری ہوا کا دھیان رکھنے کی بھی تاکید کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی شہریت حاصل کرنے والے شادی شدہ جوڑوں کیلئے ویزا پالیسی مزید سخت
-
دبئی میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے لیے فیسوں کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کی مالیاتی استحکام رپورٹ جاری، شرح نمو 4 فیصد ریکارڈ
-
امریکی طیارہ ساز کمپنی ’’بوئنگ‘‘ کے دفاعی شعبہ کے ہزاروں کارکنوں کی ہڑتال شروع
-
مدینہ منورہ ایک بار پھر صحت مند شہرقرار، عالمی ادارہ صحت کا اعتراف
-
اسرائیل نے 22 ہزارامدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا
-
غزہ میں کسی کو بھوکا نہیں دیکھنا چاہتے، وہاں بہت برا ہو رہا ہے،ٹرمپ
-
دنیا بھر سے دبئی کا رخ کرنے والے سیاحوں کی تعداد 6 فیصد اضافہ کے ساتھ 98.8 لاکھ تک پہنچ گئی
-
بھارت کی یوکرین جنگ میں روس کی مددکاانکشاف
-
صدرٹرمپ کا امریکی سفارت کار روس بھیجنے کا اعلان اور ایٹمی آبدوز بھجوانے کی تصدیق
-
اسرائیلی وزیر بن گویر کا مسجد اقصی پردھاوا
-
اسپین کا یورپ کی تاریخ کا سب سے سستا ویزا متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.