طاہر عباس کے نیاگانا’’زندگی‘‘آج ریلیزکیاجائیگا

مقامی ریسٹورنٹ میں لانچنگ تقریب منعقدکی جائیگی جس میں معروف ٹک ٹاکرز اور شوبزسے وابستہ شخصیات شریک ہوں گی

جمعرات 11 فروری 2021 13:42

طاہر عباس کے نیاگانا’’زندگی‘‘آج ریلیزکیاجائیگا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2021ء) ’’موٹر وے‘‘ ،ملتان ملسوں‘‘،’’پیار‘‘اور’’انکار‘‘ کے بعد نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار طاہر عباس اپنا نیا گانا’’زندگی‘‘ریلیز کرنے جارہے ہیں۔اس گانے کو آج ان کے آفیشل یوٹیوب چینل ’’طاہرعباس ‘‘پراور دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیزکردیاجائیگا۔گذشتہ دنوں اس کا ٹیزر سوشل میڈیاپر ریلیزکیا گیاتھا جس نے بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی تھی اور ان کے پرستاروں کی طرف سے پسندیدگی کے میسجز آئے ان کے پرستاروں کو ان کی مکمل ویڈیو کا شدت سے انتظار تھا اس انتظارکو ختم کرنے کے لیئے طاہر عباس آج اس کو ریلیز کررہے ہیں اس کی ویڈیو لانچنگ تقریب آج مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدکی جارہی ہے جس میں طاہر عباس،ویڈیوکی ماڈل زرناب شاستری سمیت دیگر نامور ٹک ٹاکرز اور شوبزسے وابستہ شخصیات شریک ہوں گی اس لانچنگ تقریب میں ان کی ویڈیو ریلیز کی جائیگی اور تقریب کے شرکاء طاہر عباس بارے اپنے تاثرات کا اظہار کرینگے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران طاہر عباس نے بتایاکہ انہیں امید ہے کہ جس طرح ان کے سابقہ ویڈیوز ’’موٹر وے‘‘ ،ملتان ملسوں‘‘،’’پیار‘‘اور’’انکار‘‘ کو ملینزمیں دیکھا یا اسی طرح ان کے اس نئے ویڈیو’’زندگی‘‘ کو بھی پذیرائی بخشی جائیگی۔ایک سوال کے جواب میںطاہر عباس نے بتایاکہ انہوں نے اپنے پرستاروں کو ان کی پسند کو مدنظررکھتے ہوئے گانے دئیے ہیں ان کے سب گانوں نے سوشل میڈیاپر دھوم مچائی ان کے گانے’’ملتان ملسوں‘‘ کو بہت سارے گلوکاروں نے کاپی کیا اور شہرت حاصل کی اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنے تمام گانوں کیIPO میں رجسٹریشن کروالی ہے تاکہ کل کو انہیں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

طاہر عباس نے مذیدکہاکہ ان کے پرستاروں کی ’’زندگی ‘‘ بارے بے چینی بتارہی ہے کہ وہ اس گانے کو سپر ڈپرہٹ کریں گے اور جس طرح ان کے سابقہ گانے ٹک ٹاک پر ہٹ ہوئے یہ گانا بھی بلاک بسٹر مقبولیت حاصل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :