کوٹلی ، ڈی جی سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن میجر جنرل علی فرحان نے کوٹھیاں میں ایس سی او کے بی ٹی ایس کا افتتاح کر دیا

پیر 22 فروری 2021 18:58

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2021ء) ڈائیریکٹر جنرل سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن میجر جنرل علی فرحان نے کوٹھیاں میں ایس سی او کے بی ٹی ایس کا افتتاح کر دیا ایس موقع پر عوام علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائیریکٹر جنرل سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن میجر جنرل علی فرحان نے کہا ہے ایس سی او کا آزاد کشمیر کے کونے کونے میں انفراسٹرکچر اور نیٹ ورک موجود ہے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن خطہ کے عوام کو ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے پر عزم ہے انہوں نے کہا کہ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن 1976سے اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہا ہے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن جذبہ اور مشن سے سر شار ہو کر ملک و قوم کی خدمت میں پیش پیش ہے آزاد کشمیر کے دور افتادہ علاقہ میں گھر گھر تک 4Gسروس فراہم کرنا ہمارا مشن ہے کورونا وائرس کے دوران متاثرین کو 15ارب کا ریلیف پیکج دیا انہوں نے کہا کہ ایس سی او ٹیلی مواصلاتی نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کام کررہا ہے ایس سی او تجارتی مقاصد کے تحت کام نھیں کرتابلکہ دور افتادہ اور دشوار گزار علاقوں میں مواصلاتی سہولیات فراہم کر رہا ہے BTSلگنے سے 4G کی معیاری سروس کی فراہمی سے کوٹھیاں دنیا سے لنک ہو گیا ہے ایس سی او ٹیلی کام ٹیکنالوجی کی تعلیم دینے والی ریاست کی دیگرجامعات کی طرح یونیورسٹی آف کوٹلی کو انٹرنیٹ کی سہولت دے گا گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے 43شہروں میں کیبل کے ذریعے ٹیلی فون اور انٹر نیٹ سروس فراہم کریں گے جس سے کمیونیکشن انقلاب آئے گا۔