صوبہ بھر میں نمبرداری گرانٹ پر عائد پابندی ختم کردی گئی

نمبردار کی موت یا تبدیل کی صورت میں حکومتی پالیسی کے مطابق گرانٹ کا سلسلہ جاری رہے گا

منگل 23 فروری 2021 17:35

صوبہ بھر میں نمبرداری گرانٹ پر عائد پابندی ختم کردی گئی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) محکمہ مال کی طرف سے صوبہ بھر میں نمبرداری گرانٹ پر عائد پابندی ختم کر دی گئی، نمبردار کی موت یا تبدیل کی صورت میں حکومتی پالیسی کے مطابق گرانٹ کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ مال کے سیکرٹری کالونیز محمد زمان وٹو کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں صوبہ بھر کے ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو کہا گیا ہے کہ محکمہ کی فل بورڈ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی نمبردار کی وفات کے بعد نمبرداری کی تبدیلی فوری کی جائے گی اور نمبردار کو حکومت کی طرف الاٹ کی جانے والی اراضی اور دیگر گرانٹ کو بحال کر دیا گیا اور نمبردار ڈسٹرکٹ کلیکٹر سے سپرداری پر پرانی گرانٹ کو حاصل کر سکتے ہیں اور کسی بھی گائوں کے نمبردار کی وفات کے بعد اس کی گرانٹ کی تبدیلی کو حکومتی پالیسی پر تبدیل کر دیا جائے گا۔