پرویز رشید ایک فرد کا نہیں، سوچ اور نظریے کا نام ہے، مریم نواز

ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں، نائب صدر مسلم لیگ ن کا ٹوئٹ

منگل 23 فروری 2021 21:54

پرویز رشید ایک فرد کا نہیں، سوچ اور نظریے کا نام ہے، مریم نواز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ٓپرویز رشید ایک فرد کا نہیں، سوچ اور نظریے کا نام ہے۔

(جاری ہے)

ح*پرویز رشید کے نااہل ہونے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید جمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے، ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں، وہ کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے، آئندہ بھی نواز شریف کے معتبر ساتھی اور جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے سرمایہ رہیں گے۔