این اے75ضمنی انتخابات:الیکشن کمیشن میں مقدمے کے لیے تحریک انصاف کا وکیل تبدیل
ڈسکہ کے 100 پولنگ اسٹیشنز میں سے 20 پریزائیڈنگ افسران کو اٹھا لیا گیا‘ فائرنگ کروائی گئی اور پولنگ کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی.رانا ثناءاللہ کے الزامات
میاں محمد ندیم جمعرات 25 فروری 2021 11:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر جو ملک میں شفاف الیکشن کے ضامن ہیں وہ اعلی افسران سے رابطہ نہ کر پائے جن پولنگ اسٹیشن کے پی او غائب ہوئے وہاں ووٹنگ کی شرح 80 فیصد رہی یہ واضح سکیم تھی الیکشن میں فراڈ کرنے کی اسکیم تھی نوشین افتخار کے مضبوط علاقوں میں ووٹنگ کم رکھی جائے ، اور اپنی ہار کی کمی کو 20 پولنگ اسٹیشن سے انہوں نے پورا کیا.
نون لیگ کے وکیل نے کہا حلقے میں پورے دن فائرنگ ہوتی رہی پولیس خاموش کھڑی رہی وہ جانتے تھے کہ نون لیگ کا مرکزی گڑھ کون سے پولنگ اسٹیشن ہیں ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن داخلے سے روکا گیا ان جگہوں پر ٹرن آﺅٹ 35 فیصد سے کم رہا اور دیگر پولنگ اسٹیشن میں 50 فیصد سے اوپر گیا. ادھر نجی ٹی وی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ( ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی الزام تراشی کے این اے 75 کی تحقیقات کرائے مسلم لیگ( ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ این اے 75 ڈسکہ میں 100 پولنگ اسٹیشنز ہیں جن میں سے 20 پریزائیڈنگ افسران کو اٹھا لیا گیا تھا ڈسکہ میں فائرنگ کروائی گئی اور پولنگ کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی. انہوں نے کہا کہ پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہی نہیں ہوا بلکہ کچھ دیر رکا بھی رہا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نون لیگ پر اگر معاملہ خراب کرنے کا الزام لگاتی ہے تو تحقیقات بھی کرے. رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن ریفارمز سے مراد اختیار الیکشن کمیشن کو دیا جائے ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے پاس اختیارات تھے کہ وہ معاملے کا ایکشن لیتے ؟انہوں نے کہا کہ ووٹ چوری، فائرنگ اور پولنگ عمل کو متاثر کرنے کی تحقیقات کی جائے یہ تو مجھ پر الزام عائد کر رہے ہیں کہ پولنگ عمل پر میں اثر انداز ہوا جو سراسر غلط ہے. انہوں نے کہا کہ پرویز رشید پنجاب ہاﺅس کی رقم جمع کرانے کے لیے تیار تھے لیکن انہیں رقم جمع کرانے نہیں دی گئی پرویز رشید کو سینیٹ کے لیے نااہل قرار دینا انصاف کا قتل ہے.مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.