مشہور ماڈل اور ٹک ٹاک گرل نیلم ندیم کی ’ماہیا انمول‘ میں شاند ار انٹری سب کو بھا گئی

گلوکار نعمان مجید کے اس گانے میں نیلم کی دلکش پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیے، لاکھوں مداحوں نے گانے کو سُپر ہٹ قرار دے دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 25 فروری 2021 20:43

مشہور ماڈل اور ٹک ٹاک گرل نیلم ندیم کی ’ماہیا انمول‘ میں شاند ار انٹری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ،25 فروری2020ء ) خوبرو اور معصوم چہرے اور دل کو موہ لینے والی مسکراہٹ کی بات ہے تو مشہور ماڈل اور ٹک ٹاک گرل نیلم ندیم کا چہرہ جھٹ سے آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ نیلم کو شوبز میں قدم رکھے اب زیادہ عرصہ نہیں ہوا ، مگر انہوں نے اپنی جاندار ماڈلنگ اور دلکش اداؤں سے لاکھوں مداح بنا لیے ہیں۔ نیلم ندیم کو ان کے دیوانے اب جی بھر کر دیکھ سکیں گے۔

معروف گلوکار نعمان مجید کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے ”ماہیا انمول “ میں نیلم ندیم شاندار انداز سے جلوہ گر ہوئی ہیں۔ نعمان کی خوبصورت گائیکی اور اس پر نیلم کی دلوں پر بجلیاں گراتی پرفارمنس نے اس گانے اور اس کے گلوکار نعمان مجید کو راتو رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ چند روز کے اندر ہی لاکھوں افراد یہ گانا دیکھ کر شیئر کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

 ٹک ٹاک پر بھی اس گانے کے خوبصورت بولوں پر دھڑادھڑویڈیوز بنائی جا رہی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ نیلم ندیم کی صورت میں ایک انتہائی عمدہ پرفارمر اور ماڈل سامنے آئی ہے ۔ نیلم نے اس گانے کو پسند کرنے پر اپنے شائقین کا بے حد شکریہ ادا کیا ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ یہ گانا ان کے کیریئر کو شہرت کی نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

نعمان کی انتہائی خوبصورت آواز اور دل کو موہ لینے والے عمدہ بول سے سجا یہ رومانوی گیت مشہور موسیقار نواز علی نے کمپوز کیا ہے۔جس کی دُھن نے لوگوں کو اپنے سحر میں لے لیا ہے۔
اس گانے کی ویڈیو بھی انتہائی عمدہ ہے، جس کے ڈائریکٹر احتشام الحق اور پروڈیوسررضوان احمد ہیں۔اس گانے کو برطانیہ میں بھی بے حد پذیرائی ملی ہے۔

جس میں خوبرو ماڈل اور ٹک ٹاکر نیلم ندیم کی پرفارمنس نے بھی ویڈیو کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔نیلم ا س سے قبل درجنوں فیشن شوٹس اور کمرشل ایڈز کر چکی ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک فلم کے گانے میں بھی اپنی پرفارمنس ریکارڈ کرا چکی ہیں۔ اس گانے سے لطف اندوز ہونے کے لیے اس لنک پر کلک کرنا ہو گا۔https://www.youtube.com/watch?v=GWmVzz-Vxhc