Live Updates

پنجاب میں سینیٹ الیکشن سےمتعلق کچھ نہ ہی کہوں تو بہتر ہے ، مریم نواز

ڈسکہ میں دوبارہ الیکشن سے پی ٹی آئی کی ضمانت ضبط ہوجائے گی ، ایمپائر کو اغواء کرنے کے باوجود یہ ڈسکہ الیکشن ہار گئے ، فیصلہ چیلنج اس لیے کر رہے ہیں کہ چوری پکڑی گئی ، ، نائب صدر ن لیگ کی پریس کانفرنس

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 27 فروری 2021 14:27

پنجاب میں سینیٹ الیکشن سےمتعلق کچھ نہ ہی کہوں تو بہتر ہے ، مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 27 فروری2021ء) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سینیٹ کے معاملے میں کچھ نہ کہوں تو بہتر ہے ، حمزہ شہبازکی رہائی پر خوشی ہے ، حمزہ شہباز نے بہادری کے ساتھ جھوٹے کیس کا مقابلہ کیا ، حمزہ نے دو سال ناحق جیل کاٹی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈسکہ اور سینیٹ الیکشن کے بعد جلد لانگ مارچ کی تیاریاں شروع ہوں گی ، لیکن ہوسکتا ہے لانگ کی ضرورت ہی پیش نہ آئے ، ڈسکہ میں دھاندلی کرکے بھی یہ ہار گئے ، اب ایک حلقہ کھلا تو پی ٹی آئی کی حقیقت سامنے آگئی ، پی ٹی آئی ارکان کو عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہیئے ، پی ٹی آئی ارکان خود انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ ہمیں امپائر کا بتایا جاتا تھا لیکن یہاں تو امپائر کو ہی اغواء کرلیا گیا ، چور عمران خان کی کارکردگی سے ان کے ووٹ بینک پر اثر پڑا ہے ، عمران خان ایک بار تو ساز باز کر کے آ گئے ہیں ، لیکن پی ٹی آئی ارکان اب پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ این اے 75 کو حکومت اس لیے چیلنج کر رہی ہے کہ چوری پکڑی گئی ہے ، یہ جانتے ہیں آزا دشفاف الیکشن ہواتو ان کی ضمانتیں ضبط ہوجائیں گی کیوں کہ عمران خان کو ووٹ دینے کا مطلب عوام کے مجرم کو ووٹ دیں ، اس لیے اب عمران خان کے ارکان بھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں تمام 11 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں، کامیاب امیدواروں میں 6 پاکستان تحریک انصاف اور 5 مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار شامل ہیں ، تحریک انصاف کی جنرل نشستوں پر سیف اللہ نیازی، اعجاز احمد چودھری اور عون عباس کامیاب ہوئے، ے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بیرسٹر علی ظفر اور خواتین کی نشست پر ڈاکٹر زرقا تیمور سینیٹر بن گئیں۔ مسلم لیگ ن کی 3 جنرل نشستوں پر عرفان صدیقی، افنان اللہ خان، پروفیسر ساجد میر اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر اعظم نذیر تارڑ کامیاب ہوئے، خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی بلامقابلہ منتخب ہوگئیں، بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن 3 مارچ کو جاری کرے گا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات