وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو 50 کروڑ کی پیشکش، حکومتی ایم این ایز نے تصدیق کر دی
وزیراعظم نے پارلیمانی کمیٹی میں ایم این ایز فنڈز 15 سے بڑھا کر 50 کروڑکرنے کی بات کی،اعلان پر سب نے تالیاں بجا کر ’ویلڈن وزیراعظم‘ کے نعرے لگائے۔ حکومتی ایم این ایز کا دعویٰ
مقدس فاروق اعوان پیر 1 مارچ 2021 14:51
(جاری ہے)
وزیراعظم کے اعلان پر ڈاکٹر حفیظ شیخ سمیت کسی نے اعتراض نہیں کیا۔
انہوں نے پہلے طے کر کے ہی بات کی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ن لیگ پر فنڈز کے غلط استعمال پر تنقد کرتے تھے لیکن اس کا آڈٹ کرائیں گے۔ پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ نوید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ترقیاتی فنڈز بڑھانے کی بات کی۔واضح رہے کہ 27 جنوری2021ء کو میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں کراچی کے ارکان پارلیمنٹ نے وزیر اعظم سے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان میں تاخیر پر سوالات کیے ، جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پہلی دفعہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر سنجیدگی سے کام ہو رہا ہے ، کراچی کو صوبائی حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے ، صوبائی حکومت ساتھ دے یا نہ دے لیکن ہم اپنی ذمہ داری ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق میں اس دوران ارکان اسمبلی کی جانب سے بڑھتے ہوئے قرضوں سے متعلق بھی سوالات کیے گئے اور کہا کہ میڈیا کہتا ہے حکومت نے پہلے سے زیادہ قرض لیے ہیں ، جس پر وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو قرضوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے ک بھی ا اعلان کیا۔اور کہا کہ اگلے سال سے ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دیئے جائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.