پنجاب میں سینیٹ امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب سیاسی بالغ نظری کا مظہر ہے: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے آج سپیکر ہاؤس اسلام آباد میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا
عمر جمشید منگل 2 مارچ 2021 18:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے عددی تناسب سے سینیٹ میں سیٹیں لینا ان کا جمہوری حق ہے۔
سینیٹ انتخابات میں شفافیت لانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور الیکشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں کے مابین تعاون کے خواہاں ہیں۔ ملک تاریخی معاشی بحران سے نبردآزما تھا جس پر موجودہ حکومت نے قابو پایا ہے اور ملک کے معاشی اشاریے ظاہر کرتے ہیں کہ ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی انتشار ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہو گا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب میں سینیٹ کے امیدواروں کا بلا مقابلہ انتخاب سیاسی بالغ نظری کا مظہر ہے۔سینیٹ کے ماضی کے الیکشن پر انگلیاں اٹھنا جمہوری عمل کی کمزوری ہے۔ امید ہے کہ آئندہ بھی اپوزیشن اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ملکی مفاد میں تعاون کرے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ صوبہ پنجاب میں تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے خواہاں ہیں۔ صوبہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق عوامی فلاح اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ پنجاب میں صنعتی ترقی کیلئے خصوصی زونز کے قیام پر کام جاری ہے جس سے ملک اور صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آعاز ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں موجود بھرپور سیاحتی استعداد کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اور سیاحت کا شعبہ ملکی ترقی میں ایک اہم کردار ادا کرے گا۔ گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب نے قومی اسمبلی کے ا یوان کی کاروائی احسن انداز میں چلانے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تعریف کی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.