پی ایس ایل 6، کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
بابراعظم کی شاندار بیٹنگ ،روی بوپارہ کی ناقابل شکست نصف سنچری
ذیشان مہتاب بدھ 3 مارچ 2021 17:58
(جاری ہے)
حیدر علی اور روی بوپارا نے سکور 69 رنز تک پہنچایا، حیدر علی صرف 9 رنز بنا سکے،انہیں کرسٹیان نے آؤٹ کیا ۔
زلمی کو گزشتہ میچ میں کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کرنیوالے شرفین روتھرفورڈ نے روی بوپارا کے ساتھ سکور 151 تک پہنچایا۔ روی بوپارا نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ سے ٹیم کو معقول مجموعہ ترتیب دینے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ روتھر فورڈ کی 32 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز میں 3 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، انہیں محمد الیاس نے آؤٹ کیا۔ عماد بٹ نے صرف 7 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد الیاس نے 2،2 اور ڈینئل کرسچن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ کراچی کنگز کی جانب سے شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا تو محمد عمران نے پہلی ہی گیند پر شرجیل خان کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ دیا۔جوکلارک اور بابراعظم کے درمیان صرف 22 رنز بن سکے،جوکلارک 14 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کولن انگرام محض 3 رنز کا اضافہ کرکے ثاقب محمود کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ آج کے میچ میں پشاور زلمی کی کپتانی سینئر کھلاڑی شعیب ملک کر رہے ہیں اور وہاب ریاض کو آرام دیا گیا ہے ،اسکے علاوہ زلمی کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں،زلمی کی ٹیم میں روی بوپارا، عماد بٹ اور محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ امام الحق اور وہاب ریاض آج کے میچ میں شامل نہیں ہیں۔ کراچی کنگز میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور وقاص مقصود کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پشاور زلمی 4 میں سے 3 میچ جیت کر 6 پوائنٹس اپنے نام کرچکی ہے اور بہتر رن ریٹ کی وجہ سے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔کراچی کنگز نے ایونٹ میں 4 میں سے 2 میچز جیتے اور 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.