سپیکر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی یوسف رضا گیلانی کو کامیابی پر مبارکباد

مسلم لیگ ن کے ممبران نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں، گفتگو

جمعرات 4 مارچ 2021 00:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) سپیکر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے یوسف رضا گیلانی کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے ممبران نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ثابت ہوگیا مسلم لیگ ن کے ارکان نوازشریف کے ہر فیصلہ پر عمل کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی بھان متی کا کنبہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔