Live Updates

یوسف رضاگیلانی کی کامیابی پر پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کو مبارکباد پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعرات 4 مارچ 2021 12:35

یوسف رضاگیلانی کی کامیابی پر پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کو مبارکباد پیش کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات میں یوسف رضاگیلانی کی کامیابی پر پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کو مبارکباد پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضاگیلانی کی تاریخی جیت پر لیڈر شپ مبارکباد کی مستحق ہے،اس کامیابی پر نوازشریف،مریم نواز کو خصوصی طو رپر مبارکباد پیش کرتے ہیں،نواز شریف اور مریم نواز کی پاکستان میں آئین کی بحالی اور سویلین بالادستی کی جدوجہد ناقابل فراموش ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات