سپریم کورٹ نے حق مہر میں دیا گیا مکان واپس چھیننے کے معاملے پر نظرثانی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی

جمعرات 4 مارچ 2021 22:35

سپریم کورٹ نے حق مہر میں دیا گیا مکان واپس چھیننے کے معاملے پر نظرثانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) سپریم کورٹ نے حق مہر میں دیا گیا مکان واپس چھیننے کے معاملے پر نظرثانی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے یکطرفہ طور پر مکان کا قبضہ شوہر کو دینے کا حکم دیا تھا،زینت نامی خاتون نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے کہاکہ عدالت نے مجھے سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ جاری کیا۔

(جاری ہے)

خاتون نے کہاکہ مکان مجھے شوہر نے حق مہر میں دیا تھا۔ درخوراست گزار نے کہاکہ میں نے شوہر سے خلع نہیں لی بلکہ اس نے مجھے طلاق دی۔ خاتون نے کہاکہ حق مہر خلع کی صورت میں واپس لیا جا سکتا ہے طلاق کی صورت میں نہیں۔ خاتون نے موقف اختیار کیاکہ طلاق کے بعد مذکورہ مکان میرا حق ملکیت ہے واپس دلایا جائے۔ خاتون درخواست گزار نے کہاکہ مکان پر شوہر کے قبضے کے بعد میں ٹینٹ میں مجبور ہوں۔عدالت نے نظرثانی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریق مخالف کو نوٹس کردیا۔