ریسکیو1122سیالکوٹ کوماہ فروری میں 1566ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، انجینئر نوید اقبال

جمعہ 5 مارچ 2021 14:07

ریسکیو1122سیالکوٹ کوماہ فروری میں 1566ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں، انجینئر ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2021ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے  کہا ہے کہریسکیو1122سیالکوٹ کوماہ فروری میں 1566ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں  ۔ریسکیو1122کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لینے کے لیے سینٹرل اسٹیشن پر میٹنگ کاڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیر نگرانی  انعقاد کیا گیا۔ریسکیو1122سیالکوٹ کے ترجمان کےمطابق ریسکیو1122کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کا انعقاد سینٹرل ریسکیواسٹیشن پر کیا گیاجس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کی۔

میٹنگ میں ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب، ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر احسان، اسٹیشن کوآرڈینیٹر عدنان خالد اور رضا کے علاوہ تمام اسٹیشن انچارجز نے حصہ لیا۔ میٹنگ کے آغاز میں ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب نے کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ فروری میں ریسکیوکنٹرول کو32928کالز موصول ہوئیں جس میں سے1566ایمرجنسی کالز تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ایمرجنسی کالز میں 618سڑک کے حادثات،30آگ لگنے کے حادثات،725میڈیکل ایمرجنسیز،41کرائم ایمرجنسیز، 2ڈوبنے کہ واقعات،1بلڈنگ گرنے کا واقعہ جبکہ 149ریسکیو ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔

ریسکیو1122نے1523مریضوں میں سے 1134مریضوں کو ابتدائی طبی امدا کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ 324مریضوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی جبکہ 65زخمی موقع پر یا ہسپتال منتقلی کے دوران فوت ہوئے۔ ریسکیو1122 کا 6.58منٹ کا رسپانس ٹائم رہا۔مختلف اداروں میں ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کے 9 ٹریننگ سیشن کروائے گئے، جن میں 552لوگوں کو تربیت فراہم کی گئی۔

  میٹنگ  کے  آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیو کی کارکردگی کو سراہا اور تمام اسٹیشن انچارجز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح لگن کے ساتھ کام کو جاری رکھیں اور گاڑیوں کے مسائل کو بروقت حل کروائیں تا کہ بلا تاخیر عوام الناس کی خدمت جاری رہ سکے۔ مزید برآ ں انہوں نے تمام ارکان اور ریسکیورز کو ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی جانب سے ریسکیو بل پاس ہونے پر مبارک باد دی  اور اس بات کا عہد کیا کہ پنجاب ایمرجنسی  سروس کے مشن کو ڈی جی صاحب کی ہدایات کے مطابق آگے لے کر بڑھیں گے۔

متعلقہ عنوان :