میاں محمدمستفیض شیر محمدکی حاجی حنیف طیب سے ملاقات ،ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال

جمعہ 5 مارچ 2021 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) شرقپورشریف سی کراچی تشریف لائے ہوئے صاحبزادہ میاں محمدمستفیض شیر محمدنے المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ماحولیات ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب سے ملاقات کی اورملک کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے بات کی غلامان مصطفی میں اتحادواتفاق کی فضا ء پیداکرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ اگر لوگ اپنے فرائض پورے کرنے پر توجہ دیں تو ان کو حقوق خودبخودمل جائیں، لیکن ہماری توجہ فرائض کی ادائیگی اداکرنے پر کم اورحقوق مانگنے کی طرف توجہ زیادہ ہے۔صاحبزادہ مستفیض شیرمحمدنے کہاکہ ہمارے سارے خاندان کے لوگ آپ کی انجمن طلبہ اسلام،المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی اور بطوروفاقی وزیر خدمات کے ہمیشہ سے معترف رہے ہیں اورمجھے ہمارے خاندان کے بزرگوں نے ہی تاکید کی تھی کہ کراچی جائیں تو حاجی محمدحنیف طیب سے ضرور ملاقات کریں ۔

(جاری ہے)

صاحبزاہ میاں مستفیض دومضامین میں ایم اے ہیں اوراسلامی بینک کاری میں پی ایچ ڈی کررہے ہیں ۔اس موقع پر حاجی حنیف طیب نے انہیں غزالی دورہ علامہ احمد سعید کاظمی کا اردوترجمہ قرآن البیان بھی پیش کیا ۔ملاقات میں محمدمزمل شیخ،میاں جاوید حسن،میاں عبدالرزاق شرقپوری اورزاہد حسین فخری بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :