پی اے بی کے زیر اہتمام بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام
جمعہ 5 مارچ 2021 20:58
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ سکھر کے زیر اہتمام بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں ، آفشیلز کے اعزاز میں پروقار عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ، اس موقع پر پی اے بی صوبہ سندھ کے صدر مظفر علی قریشی ، جنرل سیکریٹری عبدالجبار میرانی ، فنانس سیکریٹری فیصل بلوچ ، اسپورٹس سیکریٹری عبدالوہاب ، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے عاطف قیوم ، پی اے بی سکھر کے صدر سہیل احمد ، آرگنائیزر ٹورنامنٹ مسز سہیل ، آئی بی اے کے اوشاق علی ، ذوالفقار علی آرائیں سمیت پی اے بی کے عہدے داروں و فنکاروں ، گلوگاروں محمد سلیم قریشی ، حمیرا حمید ، پروفیسر ثروت خان ، علمہ رئوف ، فیصل چانڈیو ، مومل مٹھل،ذوہیب میرانی ، اختیار مگسی ، تنظیم علی سمیت معززین نے شرکت کی ، تقریب میں پی اے بی کے فنکاروں اور گلوگاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء تقریب سے خوب داد وصول کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی اے بی صوبہ سندھ کے صدر مظفر علی قریشی نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمی جاری رکھنا عبادت سے کم نہیں ہے ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایسی تقریبات کرانا خوش آئند اقدام ہے اختتام تقریب انہوں نے فاتح و رنر اپ ٹیموں کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی وہ اپنے کھیل میں مزید نکھار پیدا کرینگے اور ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی سی سی نے سالانہ درجہ بندی کی فہرست جاری کر دی
-
ایرانی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ 2026 سے قبل بڑا دھچکا ،علی غولیزادے گھٹنے کی شدید انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر
-
پی ایس ایل کی فاتح ٹیم سے ملنے کا سنہری موقع ، سات مئی کو پشاور میں پرورگرام ہوگا
-
آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز کی فروخت کے حوالے سے بڑا تنازع سامنے آ گیا
-
آئی سی سی نے سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کردی
-
ٹینس کے منتخب کھلاڑیوں کیلئے رسٹ ٹیسٹ لازمی قرار
-
عثمان طارق نے انگلش کانٹی ٹیم واروکشائر کے ساتھ معاہدہ کر لیا
-
پاکستان ٹینس فیڈریشن کا سالانہ جنرل اجلاس ، ٹینس کی ترقی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال
-
پاکستان سپورٹس بورڈ کا نیشنل ٹیلنٹ آئیڈینٹیفیکیشن اینڈ ویریفیکیشن سسٹم کا آغاز
-
پروفیسرمختار احمد بٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ ، چار ٹیمیں سیمی فائنل میں داخل
-
پی ایس ایل میچزفلڈ لائٹس میں کروانے کے خلاف درخواست خارج
-
سپینش لالیگا میں سیویلاکی فٹ بال ٹیم نے ریال سوسیڈاڈکو سخت مقابلے کے بعد 0-1سے ہرا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.