
ندی میں چھلانگ لگا کر خود کشی کرنے والی عائشہ کا کیس نیا رخ اختیار کر گیا
شوہر عارف ایک بدکردار شخص نکلا، دوسری لڑکی سے ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے،سسرال سے پیسے لے کر گرل فرینڈ پر خرچ کرتا تھا، خود کشی سے قبل عائشہ کے حاملہ ہونے کا بھی انکشاف
محمد علی
جمعہ 5 مارچ 2021
20:13

(جاری ہے)
عارف اپنے سسرال والوں سے پیسے لیتا اور پھر یہ پیسا گرل فرینڈ پر لٹاتا تھا۔
عائشہ کے اہل خانہ بیٹی کی خاطر خاموشی سے داماد کو پیسے دیتے رہے۔ اس تمام معاملے میں عائشہ کو اپنے سسرال والوں کے تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ عارف کے اہل خانہ عائشہ کو تشدد کا نشانہ بناتے اور جہیز کا مطالبہ کرتے تھے۔ یہ انکشاف بھی ہوا کہ خود کشی سے قبل عائشہ حاملہ ہوئی تھی، تاہم شوہر کی جانب سے دی جانے والی اذیت کے باعث حمل ضائع ہوگیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس عائشہ کے شوہر کو گزشتہ روز گرفتار کر چکی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے سے بھارت میں سسرال والوں کے طعنوں سے تنگ آ کر نوجوان لڑکی نے ندی میں کود کر خودکشی کر لی تھی، لڑکی کی خودکشی سے قبل بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر اب بھی وائرل ہے۔23 year old Ayesha releases this Video before Jumping in the #SabarmatiRiver #Ahmedabad! Just listen to this poignant misery of ill treatment at the hands of the In-Laws and a Ruthless Husband! Are We even Humans? When millions of Women are treated in such Tragic Fashion! pic.twitter.com/sPQf9za7Pp
— zafar sareshwala 🇮🇳 (@zafarsareshwala) February 28, 2021
جبکہ گزشتہ روز عائشہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ والدین سے گفتگو کر رہی ہے۔ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ عائشہ اپنے والدین سے گفتگو کر رہی ہیں جس میں والدین اسے انتہائی قدم اٹھانے سے روک رہے ہیں۔
عائشہ کے والد کا کہنا تھا کہ میری بات سنو بیٹا جس پر عائشہ کہتی ہیں کہ مجھے کچھ نہیں سننا پاپا،والد نے کہا کہ بیٹا امی سے بات کرو،والدہ بھی اپنی بیٹی کو خودکشی کرنے سے روکنے کا کہہ رہی ہیں،وہ کہتی ہیں کہ اگر تم ایسا قدم اٹھاؤ گی تو لوگ کہیں گے تم قصور وار سمجھیں گے، اس پر عائشہ کہتی ہے کہ جسے جو چاہئیے بولنا ہے بولنے دیں۔ میں بس تھک چکی ہوں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتی ہوں۔والدین عائشہ کو خودکشی سے روکنے کے لیے وعدے قسمیں دیتے رہتے ہیں۔لیکن وہ کہتی ہے کہ وہ زندگی سے تنگ آ چکی ہے،اگر بچ گئی تو وہ اسے لینے آ جائیں ورنہ تدفین کر دیں۔ اس تمام معاملے کے حوالے سے عائشہ کے والد لیاقت علی کا کہنا ہے کہ 2018 میں بیٹی کی شادی عارف خان سے کی تھی، شادی کے دو ماہ بعد عارف کا کسی لڑکی سے کچھ معاملہ تھا، بیٹی کو جب یہ پتا چلا تو اس نے اپنے سسرل والوں کو اس سے آگاہ کیا، سسرال والوں نے بیٹے سے پوچھ گچھ کرنے کی بجائے عائشہ کو ہی پریشان کرنا شروع کردیا اور مزید جہیز کا مطالبہ کرنے لگے۔عائشہ کے والد لیاقت مکرانی کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی تعلیم یافتہ اور سمجھ دار تھی، وہ نوکری بھی کررہی تھی اسی دوران 25 فروری کو 72 منٹ تک اس نے اپنے شوہر عارف سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ شوہر سے بات کرنے کے بعد بیٹی نے ہمیں فون کیا، ہم نے اسے خودکشی کرنے سے بہت روکا لیکن اس نے ہماری ایک نہ سنی اور ندی میں کود کر خودکشی کرلی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
عمان نے بینک کے ذریعے رقم ٹرانسفر کرنے کے قوانین میں تبدیلی کردی
-
غزہ ، امریکی کنٹریکٹرزکا بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پرگولیاں چلانے کا انکشاف
-
بنگلہ دیش ، عدالت نے مفرور وزیر اعظم حسینہ واجد کو چھ ماہ قید کی سزا سنا دی
-
ایران پر ایٹم بم کے تبصرے کے بعد ہیروشیما کے میئرکی ٹرمپ کو دورے کی دعوت
-
امریکا آنے والوں کیلئے نئی وارننگ،ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ
-
سعودی عرب نے ایرانی حجاج کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا
-
سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کا ایل پی جی اور کیروسین آئل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
-
موت کے بعد دوبارہ جنم لینے کا ارادہ رکھتا ہوں،دلائی لامہ
-
اننت امبانی ریلائنس انڈسٹریز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لئے ضروری شرائط پر اتفاق کر لیاہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ
-
بھارت،پولیس نے ممبئی کی 1500مساجد سے لائوڈ اسپیکر ہٹا دیئے
-
ایلون مسک کو امریکہ سے ملک بدر کیا جا سکتا ہے، ٹرمپ کی دھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.