ہلال ِاحمر کے زیر اہتمام ”ورلڈ آرفن ویک“ سے متعلق یتیم بچوں کے اعزاز میں تقریب

سویٹ ہومز کے 100 بچوں میں تحائف کی تقسیم

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 6 مارچ 2021 11:01

ہلال ِاحمر کے زیر اہتمام ”ورلڈ آرفن ویک“ سے متعلق یتیم بچوں کے اعزاز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ2021ء،نمائندہ خصوصی،عمر جنجوعہ) ہلال ِاحمر کے نیشنل ہیڈکوارٹرز میں ”عالمی ہفتہ یتامٰی“کی مناسبت سے یتیم بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ترکی کے سفیر مصطفی یرْدا کل کی اہلیہ محترمہ زیلاتومیرا یرْ داکل مہمان خصوصی تھیں۔ سویٹ ہومز کے سربراہ زمرد خان مہمان اعزاز تھے۔ اِس موقع پر ہلال ِاحمر کے ”ورلڈ آرفن ویک“ منانے کے اقدام کو سراہا گیا۔

چیئرمین ہلال ِاحمر ابرار الحق نے کہا کہ آج کی شام رْوح پرور ہے، جہاں ہم یتیم بچوں کے ساتھ ہیں، یہ اکیلے نہیں معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے کہ بے سہارا، لاوارث بچوں کی نگہداشت اور انہیں مفید، اچھا شہری بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ابرار الحق نے کہا کہ معاشرتی مسائل کے باعث بچے زیادہ تکالیف اْٹھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

عدم ِتحفظ کا شکار بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہلالِ احمر کوشاں ہے۔

انہوں نے ترکش ریڈ کریسنٹ کی جانب سے یتیم بچوں کے حوالے کی جانے والی کوشیشوں کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب بھی مشکل کی گھڑی آئی ترک عوام ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑے ہوئے۔دکھی انسانیت کی خدمت میں ترکش ریڈ کریسنٹ نے ہمیشہ ہلال احمر کا ساتھ دیا جو کہ ایک مثالی ساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یتیم بچوں کا خیال رکھ کر ہم ربّ کائنات کی خوشنودی اور رضا حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے سویٹ ہومز کے بچوں کی جانب سے تائیکوانڈو مارشل آرٹس کے عملی مظاہرے کو خوب سراہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے سفیر مصطفی یرْدا کل کی اہلیہ محترمہ زیلاتومیرا یرْ داکل کا کہنا تھا کہ ترک ریڈ کریسنٹ کی جانب سے یتیم بچوں کی نگہداشت اور تعلیم کے حوالے سے لئے جانے والے اقدمات قابل ستائش ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت میں ہلال احمر پاکستان اور ترک ریڈ کریسنٹ مثالی کام کر رہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔

تقریب میں ہلال احمر کے قائمقام سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عدیل نواز، ترْک ریڈکریسنٹ کے ابراھیم کارلوس، ہلال احمر اور ترک ریڈ کریسنٹ کے عملے کے علاوہ رضاکار بھی موجود تھے۔۔ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔ بچوں کی جانب سے نائیکوانڈو مارشل آرٹس کا عملی مظاہرہ ہوا۔ بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ شرکاء تقریب کے اعزاز میں پرْ تکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :