Live Updates

ْ وزیر اعظم عمران خان ’’جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا‘‘کی عملی تصویر ہیں‘ فیاض الحسن چوہان

اپوزیشن نے بائیکاٹ کا اعلان کر کے بزدلی اور غیر جمہوری اقدار کو فروغ دیا ‘ صوبائی وزیر

ہفتہ 6 مارچ 2021 11:40

ْ وزیر اعظم عمران خان ’’جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا‘‘کی عملی تصویر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ’’جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا‘‘کی عملی تصویر ہیں،وزیراعظم عمران خان نے مشکل وقت میں اپنی ذات سے بالاتر ہو کر غیر معمولی فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں عوامی خدمت اور نظام کی تبدیلی کے لیے آئی۔ اپوزیشن متحد ہے تو پارلیمانی میدان میں جمہوری طریقے سے پنجہ آزمائی کرے۔ اپوزیشن نے بائیکاٹ کا اعلان کر کے بزدلی اور غیر جمہوری اقدار کو فروغ دیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات