
قومی اسمبلی:وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کا کاروائی مکمل
ووٹوں کی گنتی جارہی ہے‘حکومتی بنچوں کی جانب سے 175تک ووٹ ملنے کی توقع کا اظہار
میاں محمد ندیم
ہفتہ 6 مارچ 2021
13:16

(جاری ہے)
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد بحال کرتی ہے جیسا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 91 کی شق (7) کے تحت ضروری ہے وزیر خارجہ کی جانب سے قرارداد پیش کیے جانے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اراکین کو طریقہ کار سے متعلق بتایا اور ایوان میں اراکین کو آنے کے لیے گھنٹیاں بجائی گئی. بعدازاں ایوان کے دروازے بند کردیے گئے اور اراکین کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لیے لابی میں جانے کی ہدایت کی گئی قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں اگرچہ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین شریک نہیں ہیں تاہم ایوان میں یہ دیکھنے کو ملا کہ اپوزیشن کی نشستوں پر نوٹ کو عزت دو کے نعرے لکھے ہوئے پلے کارڈ رکھ دیے گئے تھے. خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں حکمران جماعت اور اتحادیوں کی تعداد کو دیکھیں تو پاکستان تحریک انصاف کے 156، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے 7، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے 5، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے 3، عوامی مسلم لیگ کی ایک، بی اے پی کے 5 اور جے ڈبلیو پی کا ایک رکن ہے جبکہ 2 آزاد امیدوار بھی حکمران اتحاد کا حصہ ہیں. دوسری جانب اپوزیشن کے اراکین کی مجموعی تعداد 160 ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین کی تعداد 83، پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 55، ایم ایم اے کے 15، اے این پی کا ایک، بی این پی ایم کے 4 جبکہ 2 آزاد امیدوار بھی اپوزیشن کا حصہ ہے واضح رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اپنے اراکین سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا اعلان رواں ہفتے ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست پر اپ سیٹ شکست کے بعد سامنے آیا تھا.
مزید اہم خبریں
-
’میچ کھیل سکتے ہیں، تو سکھ یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے؟‘
-
سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز ایک تاریخی قدم ہے ،ہر سال پاکستان میں تقریباً 5 ہزار خواتین سروائیکل کینسر کا شکار ہو جاتی ہیں ، سید مصطفیٰ کمال
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ کے دورہ کے دوران مسجد قباء میں حاضری دی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر پرتپاک استقبال ، سعودی فضائیہ کے لڑا کا طیاروں نے وزیراعظم کے طیارے کو حصار میں لے لیا
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی مسجد نبوی ﷺ میں نماز فجر ادا کرنے کے بعد شہرِ مقدس کے تاریخی مقامات اور زیارات پر حاضری
-
تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی، عمران خان
-
ایل این جی کی قیمت مقامی گیس کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ ہے، اوگرا
-
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا ڈاکٹر ضیاء اللہ خان بنگش کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
’چاند نظر نہیں آیا کبھی وقت پر مگر ان کو دال ساری کالی نظر آ رہی ہے‘
-
پاکستان کے حالات درست سمت میں نہیں، 74 فیصد شہریوں کی رائے
-
یوکرینی جنگ: ’آزادی کے بغیر جبری امن‘ سے روس کو مزید حوصلہ ملے گا، جرمن چانسلر میرس
-
مالدیپ میں متنازع بل منظور، صحافتی آزادی پر قدغن کے خدشات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.