پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی (ن) لیگی رہنماؤں کو دھکے اور ہاتھا پائی

کارکنان نے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو دھکے دیئے ، ردعمل پر مصدق ملک کا گریبان بھی پکڑا گیا، احسن اقبال کو جوتے دے مارا

ہفتہ 6 مارچ 2021 13:47

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی (ن) لیگی رہنماؤں کو دھکے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان نے لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور مصدق ملک کو دھکے دیئے ، گربیان بھی پکڑلیا۔ ہفتہ کو (ن)لیگی رہنماؤں شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال ، مریم اور نگزیب ، مصدق ملک و دیگر رہنمائوں کی پریس کانفرنس کے دورانتحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد ریڈ زون میں گھس گئی۔

پی ٹی آئی کارکنان نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں وزیراعظم عمران خان کے حق میں اور (ن) لیگ کے رہنماؤں کے خلاف نعرے درج تھے تاہم صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب تحریک انصاف کے کارکنان نے پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے (ن) لیگی رہنماؤں کا گھیراؤ کرلیا، اس دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی اور کارکنان نے شاہد خاقان عباسی کو دھکے دیئے جب کہ ردعمل پر مصدق ملک کا گریبان بھی پکڑا گیا، پی ٹی آئی کارکنان نے احسن اقبال کو جوتا دے مارا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کارکنان پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب جانے کیلئے نعررے بازی کرتے رہے، پی ٹی آئی کارکنان کی مولانا فضل الرحمان کے خلاف بھی نعرے بازی کی۔کشیدہ صورتحال کے باعث پولیس کو دخل اندازی کرنی پڑی اور پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان کو لیگی رہنماؤں سے دور کیا۔ جس کے بعد لیگی رہنماؤں نے دوبارہ پریس کانفرنس کی اور پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعظم نے اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔