سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا گیلری میں بیٹھے ہوئے مہمانوں کی جانب سے نعرے بازی پر برہمی کا اظہار

ہفتہ 6 مارچ 2021 13:27

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا گیلری میں بیٹھے ہوئے مہمانوں کی جانب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2021ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے گیلری میں بیٹھے ہوئے مہمانوں کی جانب سے نعرے بازی پر برہمی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جب وزیراعظم عمران خان اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پر ووٹ دینے کے لئے اپنی نشست سے اٹھے تو مہمانوں کی گیلری میں موجود بعض کارکنوں نے ان کے حق میں نعرے بلند کئے جس پر سپیکر نے کہا کہ اگر کسی مہمان نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی تو اسے باہر نکال دیا جائے گا۔