سماجی مسائل کے حل کیلئے ہمیں ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا،ڈاکٹرعارف علوی

اخوت فانڈیشن کی سماجی خدمات ہمارے لئے باعث مسرت ہیں،مسلم امہ کا شاندار ماضی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہونا چاہیئے،نبی کریمؐکا حکم ہے لوگوں کو روزی کا راستہ دو، ملکی ترقی کیلئے خصوصی افراد کو بھی قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے،میرا ایمان ہے پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے،صدر مملکت کا اخوت فائونڈیشن کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 6 مارچ 2021 22:55

سماجی مسائل کے حل کیلئے ہمیں ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سماجی مسائل کے حل کیلئے ہمیں ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا، مسلم امہ کا شاندار ماضی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہونا چاہیئے،نبی کریمؐکا حکم ہے کہ لوگوں کو روزی کا راستہ دو، ملکی ترقی کیلئے خصوصی افراد کو بھی قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے،میرا ایمان ہے پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اخوت فائونڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اخوت فانڈیشن کی سماجی خدمات ہمارے لئے باعث مسرت ہیں۔انہوں نے کہا کہ اخوت فانڈیشن سستے مکانات کی فراہمی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اشرافیہ اور کرپٹ مافیا کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے ملک میں غریب غریب تر ہوتا گیا،کرپٹ مافیا کی سرگرمیوں کے خاتمے کیلئے جاری جدوجہدطویل ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہاکہ قرآن کریم میں مستحقین کی مدد کرنے کی خصوصی تلقین کی گئی ہے،معاشرتی اصلاح و ترقی کیلئے عدل و انصاف پر مبنی ریاست کلیدی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نبی پاکؐ کے دور مبارکہ میں صحابہ کرام مستحقین کی مدد میں پیش پیش ہوا کرتے تھے، سماجی مسائل کے حل کیلئے ہمیں ریاست مدینہ کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مسلم امہ کا شاندار ماضی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہونا چاہیئے،نبی کریمؐکا حکم ہے کہ لوگوں کو روزی کا راستہ دو۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ اخوت فانڈیشن غریبوں کو روزگار کیلئے قرض دے کر بہت اہم کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بابائے قوم نے ملکی ترقی کیلئے خواتین کے مساویانہ کردار پر زور دیا۔صدر نے کہاکہ ملکی ترقی کیلئے خصوصی افراد کو بھی قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے ، میرا ایمان ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا وبا جیسے عالمی چیلنج کے دوران اللہ تعالی کی مدد وطن عزیز کے شامل رہی۔