یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والے حکومتی اراکین کی پی ڈی ایم کو نئی پیشکش

جن لوگوں نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا انہوں نے کہا کہ اگر آفر قائم ہے تو اعتماد کے ووٹ کے لیے بھی آپ کے ساتھ ہیں۔ لیگی رہنما طلال چوہدری کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 8 مارچ 2021 11:27

یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والے حکومتی اراکین کی پی ڈی ایم کو  نئی پیشکش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 08 مارچ 2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جن حکومتی لوگوں نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا انہوں نے کہا کہ اگر آفر قائم ہے تو اعتماد کے ووٹ کے لیے بھی آپ کے ساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ چاہتے ہیں کہ پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ دعوے سے کہہ رہا ہوں جن ایم این ایز نے ووٹ دیے ان کا وزیراعظم کو پتہ ہے۔انہوں نے کہا فواد چوہدری کو یہ بھی پتہ ہے کہ کس نے کون سی پارٹی کا ٹکٹ لیا ہے؟ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد چوہدری کو 16 ایم این ایز کے ناموں کو پتہ ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ جن لوگوں نے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر آفر قائم ہے تو اعتماد کے ووٹ کے لیے بھی آپ کے ساتھ ہیں۔

ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عثمان بزدار کی جگہ کسی اور پی ٹی آئی کے بندے کو وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا چوہدری برادران کو اتنا سادہ نہ سمجھیں۔جب کہ ابق وزیراعظم اور نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان جن ووٹر کو کرپٹ اور ضمیر فروش کہہ رہے ہیں ان کو نکال کر اعتماد کا ووٹ لیں ،ہمیں ووٹ دینے والے نہ کل آپ کے تھے، نہ آج ہیں اور نہ کل ہونگے۔

نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں تعاون پر پی ڈی ایم کے اراکین پارلیمان کا مشکور ہوں،بھرپور سینیٹ الیکشن لڑنے پر پی ڈی ایم قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد سے نشست پر الیکشن کو بطور چیلنج قبول کیا، حکومت کے مقابلے میں الیکشن لڑنا معمولی بات نہیں ہے،حکومت نے سینیٹ الیکشن میں اراکین سے بھاری فنڈز کے وعدے کئے۔