کامیابی کے سو باپ اور ناکامی یتیم ہوتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

پیر 8 مارچ 2021 19:51

کامیابی کے سو باپ اور ناکامی یتیم ہوتی ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کامیابی کے سو باپ اور ناکامی یتیم ہوتی ہے، اس کامیابی پر آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ضمنی انتخاب اور سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کرتے تو سوچیں کہاں کھڑے ہوتے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیپلز پارٹی نے اجلاس میں سینیٹ الیکشن کو سرفہرست رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری قوتوں کو یوسف رضا گیلانی کی جیت سے امید ملی ہے، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن جیت کر ایک اور فتح اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں سینیٹ میں عددی برتری ثابت کرنے کاچیلنج دیا گیا اور ہم اس میں سرخرو ہوئے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پی ڈی ایم یوسف رضاگیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا مشترکہ امیدوار نامزد کرے۔