ایف بی آرنے مخصوص سیکٹرز کیلئے سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز جار ی کر دئیے

تمباکو، چینی، سیمنٹ اور کھاد کیلئی4سیلزٹیکس جنرل آرڈرز جاری کیے گئے

جمعہ 12 مارچ 2021 20:48

ایف بی آرنے مخصوص سیکٹرز کیلئے سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز جار ی کر دئیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2021ء) فیڈرل بورڈآف ریو نیو نے مخصوص سیکٹرز کیلئے سیلز ٹیکس جنرل آرڈرز جار ی کر دئیے۔ٹریک اینڈ ٹریس لائسنس جاری کرنے کے بعد ایف بی آر کی مخصوص سیکٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ایف بی آر نے تمباکو، چینی، سیمنٹ اور کھاد کیلئی4سیلزٹیکس جنرل آرڈرز جاری کیے ہیں، یہ قوانین ایف بی آر کو اختیارات تفویض کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مخصوص سیکٹرز کے پیداواری مراکز کی الیکٹرانک نگرانی کیلئے تاریخ نوٹیفائی کر سکیں گے۔ یکم جولائی سے کوئی پراڈکٹ ٹیکس اسٹیمپ،مخصوص شناختی نشان کے بغیرنہیں نکل سکتی، کوئی پراڈکٹ پیداواری مراکز، کارخانے، درآمدی اسٹیشن سے بناء اسٹیمپ نہیں نکلے گا۔ ٹیکس اسٹیمپ ایف بی آر کے لائسنس یا فتہ اے جے سی ایل آتھینٹکس سے حاصل کئے جائیں گے۔ جبکہ پیداواری مراکز پر ٹریک اینڈ ٹریس نظام کی تنصیب کے لئے انتظامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :