لاہور،حکومت پنجاب نے لاہور کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لئے بڑا اقدام اٹھایا ہے، احسان بھٹہ

بدھ 17 مارچ 2021 23:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2021ء) سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ نے وفد کے ہمراہ لاہور کے تاریخی براڈلا ہال کا دورہ کیا۔ سیکرٹری سیاحت پنجاب احسان بھٹہ نے پی ٹی ای جی پی پراجیکٹ میں براڈلاہال کو شامل کرنے کے لئے اقتصادی ترقی کے پراجیکٹ بورڈ (ای ٹی پی بی) اور پنجاب ٹوارزم کے متروکہ وقف املاک بورڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

اس موقع پر محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ ڈائریکٹوریٹ، پی ٹی ای جی پی اور ای ٹی پی بی کے عہدیدارموجود تھے۔ وفد کو صورتحال اور اس کی تزئین و آرائش سے متعلق آگاہی دی گئی۔سیکرٹری سیاحت احسان بھٹہ نے لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کی کامیابی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ براڈلا ہال برصغیر پاک و ہند کی تحریک آزادی کے تناظر میں ایک متمول تاریخ ہے، یہ ہال 1889 سے 1900 کے درمیان عطیات جمع کرکے لاہور میں بنایا گیا تھا جو بعد ازاں لاہور کی سیاسی اور ادبی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال، مولانا ظفر علی خان، ڈاکٹر محمد اشرف، میاں افتخار الدین اور ملک برکات علی ان آزادی پسندوں میں شامل ہیں جنہوں نے براڈلا ہال میں ہمیشہ تاریخی تقاریر کیں، براڈلا ہال نے اپنے سیاسی فنکشن کے علاوہ ادبی، فنکارانہ اور ثقافتی سرگرمیوں کے لئے بھی کام کیا۔ اسٹیج ڈرامے، تھیٹر کی پرفارمنس، اور مشاعرے سب بہت عام تھے۔انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب نے سیاحت اور محکمہ آثار قدیمہ کے ساتھ مل کر لاہور کے بھرپور تاریخی ورثے کے تحفظ کے لئے ایک بڑا اقدام اٹھایا ہی