Live Updates

ملک بدترین دور سے گزر رہا ہے ،جمہوریت سے بہتر کوئی نظام نہیں ہو سکتا لیکن کنٹرولڈ جمہوریت نہیں چل سکتی ‘عقیل نجم ہاشمی

مارچ کو نئی ہوتھ پالیسی کا بھی اعلان کرینگے ،ہم اپنے آئندہ انتخابی منشور میں نوجوانوں کے لئے سکیموں کو حصہ بنائیں گے نوجوان نسل کی سوچ خراب کرنے میں عمران خان کا ہاتھ ہے ،یہ ٹرینڈ عمران خان اور طاہر القادری نے شروع کیا تھا ‘پریس کانفرنس

جمعہ 19 مارچ 2021 16:05

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2021ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری عقیل نجم ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک آج بدترین دور سے گزر رہا ہے ،جمہوریت سے بہتر کوئی نظام نہیں ہو سکتا لیکن کنٹرولڈ جمہوریت نہیں چل سکتی ،21 مارچ کو نئی ہوتھ پالیسی کا بھی اعلان کرینگے ،ہم اپنے آئندہ انتخابی منشور میں نوجوانوں کے لئے سکیموں کو حصہ بنائیں گے،نوجوان نسل کی سوچ خراب کرنے میں عمران خان کا ہاتھ ہے ،یہ ٹرینڈ 2014 میں عمران خان اور طاہر القادری نے شروع کیا تھا ۔

ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری عقیل نجم ہاشمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔عقیل نجم ہاشمی نے کہاکہ ملک آج بدترین دور سے گزر رہا ہے ،جمہوریت سے بہتر کوئی نظام نہیں ہو سکتا لیکن کنٹرولڈ جمہوریت نہیں چل سکتی ، 21 مارچ کو یوتھ کنونشن سے مریم نواز اور ویڈیو لنک سے نواز شریف خطاب کرینگے اورنئی ہوتھ پالیسی کا اعلان بھی کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یوتھ کنونشن میں ہم بتائیں گے کہ آج نوجوانوں کی کیا ذمہ داریاں ہیں ۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے ۔عمران خان نے ان تمام منصوبوں کو رول بیک کر دیا جو مسلم لیگ (ن) نے نوجوانوں کے لئے شروع کیا تھا ۔تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر اپنا جھنڈا لگانے کی کوشش کر رہی ہے ،ہم 21 مارچ کو نئی ہوتھ پالیسی کا بھی اعلان کرینگے ،ہم اپنے آئندہ انتخابی منشور میں نوجوانوں کے لئے سکیموں کو حصہ بنائیں گے۔

اس حکومت کو ترقی یافتہ پاکستان ملا تھا اسی لئے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں وہی پاکستان چاہیئے ۔انہوںنے کہاکہ کیپٹن ر صفدر کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ کسی بھی سیاسی رہنما کے ساتھ بداخلاقی کی ہم سب مذمت کرتے ہیں لیکن اس کے موجد عمران خان کی بھی مذمت کرنی چاہیے ۔نوجوان نسل کی سوچ خراب کرنے میں عمران خان کا ہاتھ ہے ،عمران خان نے نوجوانوں کی سوچ چرا لی ہے ،ٹویٹر پر گالم گلوچ کا ذمہ دار عمران خان ہیں ،یہ ٹرینڈ 2014 میں عمران خان اور طاہر القادری نے شروع کیا ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کا دعوی بے بنیاد ہے کہ نوجوان نسل آج ان کے ساتھ ہے ۔21 مارچ کو صرف مسلم لیگ (ن) ہی نہیں بلکہ تمام نوجوان نسل اس کنونشن میں شریک ہو گی،اگر پارٹی قیادت نے فیصلہ کیا کہ مریم نواز نے نیب یے سامنے پیش ہونے کے لئے جانا ہے تو یوتھ ونگ کے نوجوان مریم نواز کے ساتھ نیب کے دفتر جائیں گے ،ہم اپنی بہن کو درندوں کے حوالے نہیں کر سکتے جو پہلے بھی ان پر حملہ کر چکے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات