ہری پور،چنار کوٹ محلہ سوپلی کو 50 کے وی اے کا ٹرانسفارمر فراہم

ہفتہ 20 مارچ 2021 13:17

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2021ء) وفاقی وزیر برائے توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب کے کوآرڈینیٹر ساجد خان  کی خصوصی ہدایت پر یونین کونسل سری کوٹ چنار کوٹ محلہ سوپلی کو 50 کے وی اے کا ٹرانسفارمر مہیا کردیا گیا،جس سےعلاقہ کی بجلی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ماسٹر طفیل، بابا حیدر زمان، محمد زمان، خالد شاہ، اورنگزیب خان، خان اختر خان، طارق مشوانی، وقاص شاہ، راجہ فرحان اور فیصل سمیت دیگر مقامی افراد نے  دعائے خیر کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عوامی قائد عمر ایوب خان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :