پاکستانی سگریٹ ترکی سمگل کرنے کوشش ناکام

بدھ 24 مارچ 2021 17:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2021ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سگریٹوں کی ترکی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے عبداللہ نامی مسافر کے قبضے سے 3 بنڈل سگریٹ قبضے میں لے کر اسے ترکی جانے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مسافر عبداللہ ٹرکش ایئرویز کی پرواز 715 کے ذریعے لاہور سے ترکی کے دارالحکومت استنبول جا رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :