Live Updates

نیب مریم نواز کو دیگر ملزمان کی طرح ٹر یٹ کرے، فواد چوہدری

الیکشن اصلاحات سے متعلق ن لیگ ہماری بات ما نتی تو سینیٹ الیکشن مذاق نہ بنتا ، ن لیگ بڑی جماعت لیکن بچوں کے ہا تھ لگ گئی ، اپوزیشن کو عمران فوبیا سے نکل کر اپنی خامیوں پرتوجہ ڈالنی چاہیے، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی - پی ڈی ایم میں دھینگا مشتی جاری ہے، ہماری نظر میں پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے، استعفوں کی سیاست ختم ہوگئی اب اصلاحات کی سیاست شروع ہوچکی ہے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 مارچ 2021 18:32

نیب مریم نواز کو  دیگر ملزمان کی طرح ٹر یٹ کرے، فواد چوہدری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2021ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب مریم نواز کو ویسے ہی ٹریٹ کرے جیسے دیگر ملزمان کو کرتا ہے، ن لیگ بڑی جماعت تھ مگر بچوں کے ہاتھ لگ گئی ہے ،، الیکشن اصلاحات سے متعلق (ن) لیگ نے ہماری بات ما نتی تو سینیٹ الیکشن مذاق نہ بنتا۔ اپوزیشن کو عمران فوبیا سے نکل کر اپنی خامیوں پرتوجہ ڈالنی چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب بھی ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو حکومت کو اپوزیشن کمزور سمجھتی ہے۔ پی ڈی ایم میں دھینگا مشتی جاری ہے، ہماری نظر میں پی ڈی ایم ختم ہوچکی ہے ، اپوزیشن وزیر اعظم کی بات مانتی تو آج ان کا مذاق نہ بنتا، وزیر اعظم نے اپوزیشن کو سمجھایا تھا آپ کی ضد کا فائدہ حکومت کو ہوگا، اگر اس وقت بات مانی جاتی تو سینیٹ الیکشن میں مذاق نہ بنتا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ (ن) لیگ ایک بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن آج کل بچوں کو دی ہوئی ہے، الیکشن اصلاحات سے متعلق (ن) لیگ نے ہماری بات مانی ہوتی توآج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ جب بھی ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو یہ حکومت کو کمزور سمجھتے ہیں، قومیں وہی آگے جاتی ہیں جو ماضی سے سیکھتی ہیں، ہم نے دو ڈھائی سال استعفا استعفا کھیل لیا اب آگے چلیں، استعفوں کی سیاست ختم ہوگئی اب اصلاحات کی سیاست شروع ہوچکی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو عمران فوبیا سے نکل کر اپنی خامیوں پرتوجہ ڈالنی چاہیے، ہم پیشکش کر رہے ہیں آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، اپنی تجاویز رکھیں، ہماری تجاویز کا جائزہ لیں، ہم تمام جماعتوں سے الگ الگ رابطہ کریں گے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب مریم نواز کو ویسے ہی ٹریٹ کرے جیسے دیگر ملزمان کو کرتا ہے، سینیٹ الیکشن کے بعد سے ن لیگ والوں کا منہ بنا ہوا ہے، اگر انتخابی اصلاحات ہو جاتیں تو سینیٹ الیکشن مذاق نہیں بنتا، پیر سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔اٴْن کا کہنا تھا کہ ایک طرف ہمارے پاس نوکریاں نہیں دوسری جانب لوگ نہیں جنہیں نوکریاں دے سکیں۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ پارلیمانی پارٹی سے کہتا ہوں مریم نواز کی سیاست آپ کو کہیں نہیں لے جائے گی، نواز شریف سے اور کوئی امید نہیں لندن کے ریستورانوں پر کتاب ہی لکھ دیں۔اٴْنہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کا ختم ہونا پاکستان کے مفاد میں نہیں، ن لیگ کا سینٹرل پنجاب اور پیپلز پارٹی اندرون سندھ تک محدود ہو گئی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی جماعتوں کا ختم ہونا پاکستان کے مفاد میں نہیں، آئیں انتخابی اصلاحات کی طرف بڑھتے ہیں
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات