مریکا کاسعودی عرب کوکے لیے اسلحہ اورفوجی تربیت دینے پرغور
یمن سے حوثی ملیشیا نے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اوربارود سے لدے ڈرونز سے حملے تیز کررکھے ہیں
جمعہ 2 اپریل 2021 11:26
(جاری ہے)
یمن سے حوثی ملیشیا نے جنوری کے بعد سے سعودی عرب کے شہری علاقوں اور شہری ڈھانچے کی جانب بیلسٹک میزائلوں اوربارود سے لدے ڈرونز سے حملے تیز کررکھے ہیں۔ان فضائی حملوں میں خاص طور پر سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
ایک امریکی عہدہ دار نے وال اسٹریٹ جرنل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں تنازع کے آغازکے بعد سے پہلی مرتبہ بدترین صورت حال کا سامنا ہے۔امریکی عہدے داروں نے حوثیوں کی جارحیت کے مقابلے میں سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کی بھی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’سعودی اس مواد (بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز) کو ناکارہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔وہ بہتر سے بہتراقدام کررہے ہیں۔ایک عہدہ دار کا کہنا تھا کہ حوثیوں کو واضح پیغام دینے کی ضرورت ہے اور انھیں یہ بات جان لینی چاہیے کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم ان کے حقِ دفاع کی حمایت جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ نے جنوری میں اقتدارسنبھالنے کے لیے حوثی ملیشیا اور اس کے مرکزی لیڈروں کے نام بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کردیے تھے۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں حوثی ملیشیا کو دہشت گرد قراردیا تھااور اس کے تین لیڈروں کے نام دنیا کے خطرناک دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیے تھے۔صدر بائیڈن نے فروری میں یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی حوثی ملیشیا کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت سے بھی دستبردار ہونے کا اعلان کردیا تھا۔عرب اتحاد نے 2015ء میں یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی درخواست پر فوجی مداخلت کی تھی اور وہ حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی کررہا ہے۔سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کے فیصلے سے قطع نظرحوثیوں کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔امریکی کانگریس کے ارکان کے ایک گروپ نے گذشتہ سوموار کووزیرخارجہ انٹونی بلینکن کوایک خط لکھا تھا اور اس میں ان پر زوردیا تھا کہ وہ حوثی ملیشیا کو دوبارہ دہشت گرد تنظیم قراردیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایران میں تمام سرکاری ادارے 9 مئی سے مکمل فعال ہوجائیں گے،ایرانی میڈیا
-
پراجیکٹ فریڈم کیلئے فضائی حدود دینے سے سعودی انکار نے ٹرمپ کو آپریشن روکنے پر مجبور کیا،امریکی اخبار
-
ایرانی صدرمسعود پزشکیان کی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای سے ملاقات
-
ترک دفاعی کمپنی اسیلسان نے جدید سمندری ڈرونز متعارف کروا دیے
-
ایرانی عازمین کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا
-
ٹرمپ اور ایران ڈیل کے اشارے، عالمی مارکیٹ میں تیل 100 ڈالر سے نیچے آگیا
-
ڈونلد ٹرمپ کے پراجیکٹ فریڈم پر اچانک یوٹرن کی وجہ سامنے آ گئی
-
ٹرمپ امریکی عوام کیلئے اچھی ڈیل کرنے جا رہے ہیں،محکمہ خارجہ
-
اسرائیلی حملوں میں فلسطینی پولیس کرنل شہید
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی میں ایک اوریوٹرن
-
سپریم کورٹ، منشیات کیس میں عمر قید پانے والے دو ملزمان بری
-
دنیا کے پہلے 24 گھنٹے نیوزچینل سی این این کے بانی دنیا سے رخصت ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.