امارات میں رمضان کے مہینے بہت بڑی خوشی ملے گی

معروف آن لائن ریٹیلر نے کھانے پینے اور دیگرہزاروں اشیاء کی قیمتوں میں 75 فیصد کمی کا اعلان کر دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 2 اپریل 2021 16:10

امارات میں رمضان کے مہینے بہت بڑی خوشی ملے گی
 دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2 اپریل2021ء) متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کے مہینے میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی کر دی جاتی ہے۔ اس بار کورونا وبا کی وجہ سے بھی لوگ خاصے پریشان ہیں اور ان کی قوت خرید بہت کم رہ گئی ہے۔ تاہم اب یو اے ای میں مقیم افراد کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ معروف آن لائن ریٹیلر Noon.com نے رمضان سے قبل ہی ہزاروں اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

Noon.comنے اعلان کیا ہے کہ ان کی ویب سائٹ کی جانب سے یکم اپریل سے 12 مئی تک رمضان ڈیلی سیل لگائی جا رہی ہے جس کے تحت کھانے پینے اور دیگر گھریلو استعمال کی ہزاروں اشیاء پر 75 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ صارفین کو "10 Day 10 Flash Sale" اسکیم کے تحت 12 گھنٹے کے سیلز سرپرائز کے تحت تمام کیٹگریز بشمول فریش پراڈکٹس، سُپر مارکیٹ سٹیپلز اور کریانہ آئٹمز میں بڑی رعایت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈیلی گلف اُردو کے مطابق 60 ہزار مصنوعات پر رعایت دی جا رہی ہے جن میں تازہ پھل و سبزیاں، گوشت، ڈیری پراڈکٹس، صفائی ستھرائی کی اشیاء اور بچوں سے متعلق سامان بھی شامل ہے۔ جبکہ 1 درہم کی ڈیل میں شہد، جام، نمک، نوڈلز سمیت سینکڑوں اشیاء دستیاب ہوں گی۔ ویزہ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے والے صارفین کو بھی 8 اپریل سے 10 اپریل کے دوران Noon سے 30 درہم سے زائد کی شاپنگ کرنے پر 25 فیصد ڈسکاؤنٹ ملے گا۔

تاہم دیگر شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔ لوگوں کو افطار کٹس بھی فروخت کی جائیں گی۔ جبکہ چاول، چینی، نمک،کوکنک آئل سمیت کئی ضروری اشیاء ایک بنڈل آفر کی صورت میں فروخت کی جائیں گی۔ یہ بنڈلز 49 درہم، 69 درہم اور 119 درہم میں دستیاب ہوں گے۔ اس ایک مہینے سے زائد کی ڈیلی سیل میں ایریل، گرانڈ ملز، ہینز، رینبو، ڈیٹول، اومو، وِمٹو، ٹینگ، لپٹن اور دیگر ٹاپ برانڈز کی اشیاء رعایتی داموں فروخت کی جائیں گی۔