معاون خصوصی اطلاعات کے پی کے کا مران بنگش کی مرحوم سینئر صحافی رحمت خان کے گھر آمد

ًوزیر اعلی محمود خان کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا، ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی

جمعہ 2 اپریل 2021 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2021ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ کا مران بنگش جمعہ کے روز مرحوم سینئر صحافی رحمت خان کے گھر گئے۔ جہاں انہوں نے مرحوم رحمت خان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔جبکہ اس موقع پر معاون خصوصی نے مرحوم کے بچوں اور بھائیوں سے خصوصی طور پر ملاقات کرکے انہیں وزیر اعلی محمود خان کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کامران بنگش نے حکومت کی طرف سے مرحوم کے ورثاء کو امدادی چیک بھی حوالے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کے ورثا کو صوبائی حکومت کی طرف سے مزید امداد بھی دی جائیگی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔معاو ن خصوصی نے کہاکہ صحافت کے لئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صحافیوں کی ہر ممکن امداد کررہی ہے اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں

متعلقہ عنوان :