ای پے پنجاب کے ذریعے محصولات ادائیگی کی ٹرانزیکشنز 50 لاکھ سے تجاوز کر گئیں

18 ماہ میں پنجاب حکومت کو 23 ارب سے زائد ریونیو وصول‘ گھر بیٹھے ٹوکن ٹیکس‘ ای چالان و دیگر کی ادائیگی ممکن

پیر 5 اپریل 2021 17:26

ای پے پنجاب کے ذریعے  محصولات ادائیگی کی ٹرانزیکشنز 50  لاکھ سے تجاوز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2021ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے محکمہ خزانہ پنجاب کیلئے وضع کردہ سرکاری ادائیگیوں کے آن لائن نظام ”ای پے پنجاب“ کے ذریعے 18 ماہ میں حکومت کو 23 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو حاصل ہو چکا ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے 50 لاکھ سے زائد آن لائن ٹرانزیکشنز کی جا چکی ہیں۔

(جاری ہے)


38 لاکھ سے زائد صارفین نے ای پے پنجاب سے استفادہ کرتے ہوئے 13 ارب روپے سیلز ٹیکس ‘ 5 ارب ٹوکن ٹیکس‘2.6 ارب پراپرٹی ٹیکس جبکہ 1 ارب روپے سے زائد کی رقم ٹریفک چالان کی مد میں جمع کروائی۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے کہا کہ کورونا لاک ڈائون کے دوران شہری فاصلاتی پابندیاں برقرار رکھتے ہوئے ٹوکن ٹیکس‘ ٹریفک چالان‘ ای چالان‘ پراپرٹی ٹیکس و دیگر ٹیکسوں کی ادائیگی گھر بیٹھے آن لائن کر سکتے ہیں۔