فیصل آباد، زرعی یونیورسٹی میں سیکورٹی گارڈ کے بھائی کی درخت سے لٹکتی نعش کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں پولیس

جمعرات 8 اپریل 2021 00:09

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2021ء) زرعی یونیورسٹی میں سیکورٹی گارڈ کے بھائی کی درخت سے لٹکتی نعش کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں پولیس نے نعش تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ زرعی یونیورسٹی گلستان کالونی مکان نمبر 9 میں رہائش پذیر سکیورٹی گارڈ عمر مقبول کے ساتھ اسکا بھائی ارزان مسیح ولد مقبول مسیح اور اسکی اہلیہ رہائش پذیر تھے گزشتہ شب ریسکیو 1122کو اطلاع ملی تھی کہ ہیلی پیڈ گرائونڈ کے قریب درخت سے ارزان مسیح کی نعش لٹک رہی ہے جس پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سول لائن موقع پر پہنچ گئے اور نعش تحویل میں لکر اسکے بھائی سے باز پرس کی تو متوفی ارزان مسیح کے بھائی سکیورٹی گارڈ عمران کا کہنا تھا کہ چار سال قبل اس کے بھائی کی شادی ہوئی تھی اور گھر میں معاملات درست چل رہے تھے اور اس کا کسی سے جھگڑا نہیں ہوا تھا تاہم پولیس اصل حقائق جاننے کیلئے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :