جہانگیر ترین کے حامی ارکان اسمبلی کی تعداد مزید بڑھے گی

وزیر اعظم اور ان کے وزراء پی ڈی ایم کے اندرونی بحران پر خوش نہ ہوں تحریک انصاف کے اندرونی بحران کی فکر کریں ، پی ڈی ایم کبھی بھی حکومت کے لئے خطرہ نہ تھی اس حکومت کے لئے سب سے بڑا خطرہ خود عمران خان ہے ، تحریک انصاف کا اندرونی بحران شدید سے شدید تر ہو سکتا ہے ، سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا تبصرہ

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 8 اپریل 2021 16:33

جہانگیر ترین کے حامی ارکان اسمبلی کی تعداد مزید بڑھے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2021ء) وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وزراء پی ڈی ایم کے اندرونی بحران پر خوش نہ ہوں تحریک انصاف کے اندرونی بحران کی فکر کریں جہانگیر ترین کے حامی ارکان اسمبلی کی تعداد مزید بڑھے گی ، پی ڈی ایم کبھی بھی حکومت کے لئے خطرہ نہ تھی اس حکومت کے لئے سب سے بڑا خطرہ خود عمران خان ہے ، ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی روزنامہ کے لیے اپنے ایک کالم میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا اندرونی بحران شدید سے شدید تر ہو سکتا ہے ، پی ڈی ایم موجودہ حکومت کیلئے کوئی بڑا خطرہ بھی نہیں ہے بلکہ تحریک انصاف کی حکومت کے لیے بڑا خطرہ خود عمران خان کے کچھ فیصلے ہیں ، بدھ کے دن پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 11 ارکان اور قومی اسمبلی میں 3 ارکان نے جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا ، جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہو کر وفاقی حکومت پر تنقید کرنے والوں میں پنجاب کے صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال سمیت 3 صوبائی مشیر بھی شامل تھے ، جب کہ راجہ ریاض کا دعویٰ ہے کہ آنے والے دنوں میں تحریک انصاف کے مزید ارکان قومی و صوبائی اسمبلی جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ہونے والے ہیں اس صورتحال میں وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وزراء پی ڈی ایم کے اندرونی بحران پر خوش نہ ہوں بلکہ تحریک انصاف کے اندرونی بحران کی فکر کریں۔

(جاری ہے)

سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کے مطابق میری ناقص رائے میں پی ڈی ایم سے ایک اہم جماعت علیحدہ ہو گئی ہے اور دو بڑی جماعتوں کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بھی ہو رہی ہے لیکن ابھی پی ڈی ایم ختم نہیں ہوئی ، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو چھوڑ بھی دیا تو مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف اس اتحاد کو قائم رکھیں گی۔