علما یونیورسٹی نے اقوام متحدہ کی پائیدار ترقی کے اہداف کی روشنی میں جدت طرازی اور تنظیم کے خصوصی فوکس کے ساتھ میڈیا کانفرنس کا اہتمام کیا

جمعہ 9 اپریل 2021 22:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2021ء) میڈیا ، فلم اور صحافت میں ابھرتے ہوئے رجحانات پر اپنی نوعیت کی قابل ذکر دوسری ورچوئل بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس کا انعقاد ڈاکٹر یاسمین سلطانہ کی سربراہی میں فیکلٹی آف میڈیا اینڈ ڈیزائن نے کیا تھا۔ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد میڈیا سے وابستہ ڈومینز کے اثرات اور اس سے متعلق موضوعات پر اپنے تاثرات بیان کرنا اور مستقبل کے حوالے سے اس پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

اس کانفرنس میں ان مرکزی مقررین کی زبردست شرکت تھی جنہوں نے میڈیا فلم اور صحافت میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ مسٹر فاران طاہر نے میڈیا کے ذریعے اپنی قدر و قیمت بڑھانے اور پاکستان کے بھرپور ادبی ورثے کو بڑی اسکرین پر ترجمہ کرنے کے بارے میں بات کی۔

(جاری ہے)

مسٹر سرمد کھوسٹ نے گفتگو کی کہ فلم بنانے کے لئے کہانی کتنی اہم اور ضروری ہے۔ ڈاکٹر رف عارف نے میڈیا میں دستیاب ڈیجیٹل تبدیلی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ٹولز کے بارے میں روشنی ڈالی۔

شفیع نقی جامعی نے خبروں کو آگے بڑھانے کے ضروری پہلوں پر تبصرہ کیا اور بتایا کہ خبروں کا صحیح وزن کیسے جانا چاہئے۔ کانفرنس کے ڈومینز میں موجود ان گروں سے، جو عالمی سطح پر میڈیا کے کردار اور حیثیت کو حقیقت میں بلند کرسکتے ہیں، بصیرت حاصل کرنا کانفرنس کا حاصل تھا۔ وسیع پیمانے پر سراہی جانے والی اس کانفرنس میں 18 ریسرچ پیپر پیش کیے گئے جبکہ 10 کلیدی مقررین اور ایک درجن کے قریب سیشن و کو سیشن چئیرز نے شرکت کی۔

کانفرنس کے مرکزی مقررین میں جناب جاوید جبار ، سابق سینیٹر / وزیر ، شفیع نقی جامعی ، بی بی سی براڈ کاسٹر / میڈیا پریکشنر ، محترمہ زیبا بختیار ، ڈائیرکٹر واداکارہ ، مسٹر فاران طاہر ، پاکستانی نژاد ہالیوڈ اداکار / فلم میکر ، سرمد سلطان کھوسٹ ، اداکار ، مصنف و ڈائریکٹر ، جناب مظہر عباس ، سینئیر صحافی, کالم نگار، جنگ اور دی نیوز کے سینئر تجزیہ کار ، پروفیسر ڈاکٹر شفیع قدوائی ، چیئر پرسن ، ماس کمیونیکیشن ، علی گڑھ یونیورسٹی، ڈاکٹر نجم عباس کوآرڈینیٹر آٹ ریچ / چیف ایڈیٹر انسائیکلوپیڈیا اسلامیکا ، ڈاکٹر کوشک رے ایسوسی ایٹ پروفیسر اور ہیڈ ، شعبہ صحافت و مواصلات ، ڈم ڈم موٹیجیل کالج ، ڈاکٹر سدھامشو دہل پروفیسر اینڈ کوآرڈینیٹر شعبہ لینگوئج و ماس کمیونیکیشن ، اسکول آف آرٹس ، کھٹمنڈو یونیورسٹی، ڈاکٹر رف عارف، اسسٹنٹ پروفیسر، کالج آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ، ٹیکساس ٹیک یونیورسٹی، شامل تھے جنھوں نے اپنی موجودگی سے اس کانفرنس کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ان کے علاوہ میڈیا فلم اور صحافت سے تعلق رکھنے والے متعدد ماہرین ، محققین ، و مصنفین ، نے اس بین الاقوامی کانفرنس کے حاضرین کو اپنی تقاریر سے متاثر کیا۔ علما یونیورسٹی اس میگا کانفرنس کے ذریعے بہترین طریقے سے نوجوانوں کو دنیا بھر میں میڈیا فلم۔اور صحافت کے شعبوں میں کام کرنے کے رجحانات اور لامحدود مواقعوں کی طرف رہنمائی کرنے میں کامیاب رہی۔