مرکز جامعہ نور القرآن دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید تعلیمی نظام کے حصول میں کوشاں ہے،سید محمد علی شاہ

ہفتہ 10 اپریل 2021 13:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2021ء) مرکز جامعہ نور القرآن اور ڈیلیور کراچی فورم کے تحت جدید تعلیمی نظام سے آگاہی کے حوالے سے نارتھ کراچی میں تعلیمی ورکشاب سے پرنسپل مرکز جامعہ نور القرآن سید محمد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک بھر میں نء نسل کو جدید تعلیمی نظام کے زیور سے آراستہ کرنا چاہتے ہیں،اور بلاتفریق ملک بھر کے تمام صوبوں میں علما اور طلبا کو زندگی کے تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لئیے کوشاں ہیں،تعلیم کے بغیر معاشرے میں بہتری لانا ناممکن ہے،انہوں نے کہاکہ اگر معاشرے میں انقلاب لانا ہے اور ملک پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی را پر گامزن کرنا ہے تو ہمیں نئی نسل کو قرآن و سنت اور جدیدتعلیمی نظام کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا،علم کا حاصل کرنا ہم پر فرض ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مذہبی اسکالر مفتی معاذ مدنی نے کہا کہ نئی نسل کو قرآن و سنت کی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تعلیمی نظام سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے، علم حاصل کیے بغیر معاشرے میں بہترین نہیں آ سکتی، نئی نسل کو جدید تعلیمی نظام سے آگاہی کے حوالے سے تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد بہت ضروری ہے،جبکہ ڈاکٹر نورالہدی نے کہاکہ مدراس میں جدید خطوط کی آگاہی سیعلما اور طلبا کا معیار تعلیم لیول مزید بلند ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ایٹمی ترقی کے اس دور میں تعلیم کی بہت افادیت ہے،دورحاضر میں دینی اور دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تعلیم بھی بے حد ضروری ہے۔ اس موقع پر محمد منہاج الدین ڈاکٹر وجاہت،محمد وسیم بٹ، علامہ عدنان ظہیر سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا مدارس اور جامعات میں جدید تعلیمی نظام کی آگاہی کے حوالے سے اس طرح کے تعلیمی ورکشاپ کا انعقاد خوش آئندہ ہے۔

معروف مذہبی اسکالر سید محمد علی شاہ کے تعلیمی ویژون کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مدارس میں دینی علوم کے ساتھ دنیاوی علوم کی مشترکہ کلاسسز بہت ضروری ہیں۔ہم چاتے ہیں کہ علما اور طلبا کو تمام شعبائے زندگی میں آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم ہوسکیںجبکہ اس موقع پر مفتی ازہار مدنی نعمان بشیر علامہ وسیم صادق مفتی ذیشان مدنی سمیت سکالرز، پروفیسرز، وکلا، علما،طلبا سمیت دیگر معززین بھی موجود ہیں۔