معاشی پوزیشن خراب ہے،مکمل لاک ڈاون نہیں کرسکتے ،وزیراعلیٰ سندھ

انگلینڈ نے پچاس فیصد ویکسی نیشن کردی ہے ہمارے ہاں پوائنٹ فورہے،24مقامات سے احتجاج ختم کرادیا ،مراد علی شاہ

بدھ 14 اپریل 2021 23:32

معاشی پوزیشن خراب ہے،مکمل لاک ڈاون نہیں کرسکتے ،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری معاشی پوزیشن خراب ہے،مکمل لاک ڈاون نہیں کرسکتے ،انگلینڈ نے پچاس فیصد ویکسی نیشن کردی ہے ہمارے ہاں پوائنٹ فورہے،سندھ میں 26میں سے 24جگہ سے احتجاج ختم کروادیا ہے۔وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے صوبائی وزیراطلاعات وبلدیات سید ناصرحسین شاہ اورترجمان سندھ حکومت ومشیرقانون وماحولیات مرتضی وہاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تینوں اسپتالوں پروزیراعظم سے جب بھی بات ہوئی تو پتا چلا کہ ان کوغلط گائیڈ کیاجاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اعتماد میں لئے بغیر قانون بنانے شروع کردیئے گئے،وزیرصحت اورہم نے خط لکھے،سپریم کورٹ کے فیصلے میں حل موجود ہے،سی سی آئی کے اجلاس سے پہلے میری وزیراعظم سے بات ہوئی وزیراعظم خود کہہ رہے تھے کہ یہ اسپتال سندھ چلائے اورڈاکٹرفیصل سلطان کومعاملات بہترکرنے کی ہدایت دی گئی ،کل ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہا ہے کہ اس فیصلے کی روشنی میں حل بتائیں اگربیچ میں خلل نہیں ڈالا گیا تویہ مسئلہ حل ہوجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فون آتا ہے کہ پوراپاکستان بندہونے جارہا ہے،ہمیں اعتماد میں نہیں لیاگیا،ایک دو گھنٹے میں پوراشہر بندکردیا جاتا ہے، ٹریفک جام ہوگیاجب تک پولیس اہلکارپہنچے دھرنے دیئے جاچکے تھے،چھوٹے بچے اورعورتیں بھی ان میں شامل تھیں ہم نے کہا کہ پولیس کااستعمال ہوش سے کیا،ہم نے کہ احتجاج کریں لیکن لوگوں کوتکلیف نہ ہوصوبے میں 26مقام پراحتجاج ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 26میں سے 24جگہ سے احتجاج ختم کروادیا ہے،اب ہم نے پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ رکھا ہے،پانچ اموات ہوئی ہیں18زخمی ہوئے جن میں 12 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میں لوگوں کوڈرانا نہیں چاہتا پربتانا چاہتاہوں کہ صورتحال خراب ہے وہ شخص جوایک دن کہتاہے میراوزیرخزانہ سب سے بہترہے پر اس کوچارج شیٹ کرکے نکالاجاتا ہے ان حالات دیکھا جائے تو صورتحال بہت خراب ہوچکی ہے،پی ٹی آئی آئی ایم ایف ڈیل بھیانک ہے،پارلیمنٹ کواعتماد میں لیا جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا ابھی گیا نہیں ہمارے ملک میں باقی ممالک سے بھی شدید صورتحال اختیار کرگئی ہے اس وقت بھی سندھ میں پوزیشن بہترہے،664آئی سی یوبیڈزہیں39مریض ہیں ٹوٹل 95مریض آئی سی یومیں ہیں،یہ وبا ایس اوپیزپر عمل نہ کرنے سے پھیلتی ہے۔ہماری معاشی پوزیشن خراب ہے، مکمل لاک ڈائون نہیں کرسکتے، پچھلے سال ہم سوسے 80پرآئے تھے اب اس سے بھی پیچھے چلے گئے ہیںجہاں جلد لاک ڈائون ہواتھا ان کی گروتھ 5فیصد ہے،صحافت میں بھی بہت زیادہ لوگ بیروزگارہوئے ہیں،ہماری گروتھ ڈیڈ پرسنٹ ہے۔

آئی ایم ایف کے کہنے پر قوانین بدلے جارہے ہیں،بجلی پانچ روپے یونٹ مہنگی ہونے جارہی ہے، باہر سے آنے والے پیسوں کی وجہ سے کچھ کرنٹ اکائونٹ بہترہواوہاں سے کئی لوگوں کو بیروز گارکرکے وطن بھیجا گیا،ایک سال پہلے سے ہم نے کوششیں کی لیکن اکیلے ٹرانسپورٹ کوروک نہیں سکتے۔کورونا کی تیسری لہرانگلینڈ سے لوگ لائے، اب انگلینڈ نے پاکستانیوں پرپابندی لگادی ہے اور خود انگلینڈ نے پچاس فیصد ویکسی نیشن کردی ہے ہمارے ہاں پوائنٹ فورہے۔انہوں نے کہا کہ میں سب کورمضان کی مبارک دیتاہوں،اللہ پاک اس مہینے زیادہ عبادتیں کرنے کی توفیق عطافرمائے تاکہ ملک میں پیداشدہ اختلافات ختم ہوں۔