فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کے مطالبے کی قرارداد جمع

جمعرات 15 اپریل 2021 14:22

فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کے مطالبے کی قرارداد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹرٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردا دکے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی ضمانت کو میرٹ کے برعکس قراردیا ہے،فردوس عاشق نے شہبازشریف کو ضمانت دینے والے معزز جج صاحبان کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے،فردوس عاشق اس سے قبل سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس قاضی فائز عیسی صاحب کو بھی تنقید کا نشانہ بناچکی ہیں، استدعا ہے کہ فردوس عاشق کیخلاف فوری توہین عدالت کی کاروائی کی جائے،وزیراعظم عمران خان فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹائیں۔