حکومت میں آنے سے پہلے سب چیزوں کو آسان سمجھتا تھا، ڈاکٹر عارف علوی
حکومت میں آکر پتا چلا کہ ہرادارے اور ہرجگہ مافیا بیٹھا ہے، ان کو کنٹرول کرنا ہوگا، جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی سے کوئی مخالفت نہیں، وہ بس شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔ صدر مملکت عارف علوی کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 اپریل 2021 21:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے سب چیزوں کو آسان سمجھتا تھا۔
لیکن ہرادارے اور ہرچیز میں مافیا ہے جنھیں کنٹرول کرنا ہوگا۔ جب ہم حکومت میں آئے تو 2018 تک مافیا آگے جارہا تھا، ہم نے کنٹرول کرنا شروع کیا۔ جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی سے مخالفت نہیں،شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ فرانس کے تمام شہری محفوظ ہیں، پاکستان میں انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے، اسی طرح ترجمان دفتر خارجہ نے فرانسیسی سفارتخانے سے اپنے شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایات جاری کرنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان فرانسیسی سفارتخانے سے شہریوں کو ملنے والی ہدایات سے واقف ہے۔ فرانسیسی سفارتخانے کا اپنے شہریوں کو مشورہ ان کے جائزے پر مبنی ہے۔ حکومت پاکستان امن وامان برقرار رکھنے کیلئے مئوثر اقدامات کررہی ہے۔مزید برآں وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعت قرار دے دیا ہے، ٹی ایل پی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997کے تحت کالعدم قرار دیا گیا، تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.