کشمیرپریمیرلیگ 4 سے 14 اگست تک مظفر آباد میں ہوگی ، وزیراعظم آزاد کشمیر

ہفتہ 17 اپریل 2021 19:10

کشمیرپریمیرلیگ 4 سے 14 اگست تک مظفر آباد میں ہوگی ، وزیراعظم آزاد کشمیر
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیر لیگ 4 سے 14 اگست تک مظفر آباد میں ہو گی۔ کشمیر پریمئر لیگ کے صدر اور سی ای او نے وزیراعظم آزادکشمیر سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کشمیر پریمئر لیگ کے حوالے سے اہم پیغام میں کہاکہ کشمیر پریمیر لیگ 4 سے 14 اگست تک مظفر آباد میں ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر پریمیر لیگ کا ہونا باعث مسرت ہے،کشمیر پریمیر لیگ کا قدم اٹھانے والوں کا شکرگزار ہوں۔ انہوںنے کہاکہ کے پی ایل کشمیر کا ٹیلنٹ قومی ٹیم تک پہنچائے گی،کے پی ایل آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہو گا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ منتظمین کی توقعات پوری کریں گے

متعلقہ عنوان :