سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری کے بھائی بیرسٹرعمرقصوری انتقال کرگئے

ہفتہ 17 اپریل 2021 23:05

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء)سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری کے بھائی بیرسٹر عمر قصوری انتقال کرگئے۔میاں عمرقصوری سابق وزیرخارجہ خورشید محمود قصوری کے چھوٹے بھائی تھے۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کے مطابق میاں عمر قصوری کے سوگواران میں بیوہ، دوبیٹے اورایک بیٹی شامل ہیں۔