لاہور واقعے کیخلاف کراچی اور سندھ بار نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا

اسلام اور پاکستان کا آئین کسی پر تشدد اور ظلم کی اجازت نہیں دیتا، حکومت فوری مظاہرین سے بات چیت کرکے مسئلے کا حل نکالے، سندھ بار

پیر 19 اپریل 2021 13:15

لاہور واقعے کیخلاف کراچی اور سندھ بار نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) لاہور واقعے کیخلاف کراچی اور سندھ بار نے پیرکو عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق پیرکولاہور واقعہ کے خلاف سندھ بارکی جانب سے ہڑتال کی گئی ۔ وائس چیئرمین سندھ بار نے کہا کہ سندھ بار کانسل لاہور واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام اور پاکستان کا آئین کسی پر تشدد اور ظلم کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوری مظاہرین سے بات چیت کرکے مسئلے کا حل نکالے۔ دوسری جانب لاہور واقعے کے خلاف کراچی بار نے بھی یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔کراچی بار جنرل سیکریٹری عامر نواز وڑائچ نے کہا کہ لاہور واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :