ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعظم عمران خان سے وزراء کو فوری طور پر علمائے کرام سے مذاکرات کیلئے بھیجنے کا مطالبہ

پیر 19 اپریل 2021 20:43

ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعظم عمران خان سے وزراء کو فوری طور پر علمائے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم عمران خان سے وزراء کو فوری طور پر علمائے کرام سے مشاکرات کیلئے بھیجنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم فوری طورپر اپنے اہم وزرائ کو علمائے کرام سے مذاکرات کیلئے بھیجیں،مظاہرین سے بھی درخواست ہے کہ کسی اور ملک میں ہونے قبیح فعل پر وطن عزیز اور ماہ رمضان میں عوام الناس کو مشکل میں نہ ڈالیںخاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا احترام ہمارے ایمان کا بنیادی جزوہے ،اقوام عالم ایک ارب سے زائد مسلمانوں میں اشتعال کا سبب بننے والی مذموم حرکات کو روک کرامن عالم کو پائدار بنائیں،رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہنگامہ آرائی میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر حکومت متاثرین اور ورثا کی مالی معاونت کرے۔

رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے افراد اور پولیس اہلکاروں کی مغفرت کے لئے دعابھی کی ہے۔