بھارت میں کورونا بے قابو، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا انعقاد آئی سی سی کیلئے چیلنج بن گیا
آئی سی سی وفد اگلے چند روز میں بھارت کا دورہ کرے گا لیکن موجودہ صورتحال میں وفد کابھارت جانا بھی چیلنج قرار دیا جا رہا ہے
ذیشان مہتاب جمعرات 22 اپریل 2021 15:51
(جاری ہے)
آئی سی سی کا وفد اگلے چند روز میں بھارت کا دورہ کرے گا لیکن بھارت میں موجودہ کو مد نظر رکھتے ہوئے وفد کا وہاں جانا بھی چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔
آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لیے بھارت کے 9 مجوزہ وینیوز کا بھی جائزہ لینا ہے اور اس جائزے کے بعد ہی آئی سی سی وینیوز کا حتمی فیصلہ کریگا۔ خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اکتوبر، نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا ہے۔ یاد رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وبا سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے جہاں ایک دن میں ریکارڈ 3 لاکھ 14 ہزار سے کیسز رپورٹ ہوئے ،اس سے پہلے دنیا کے کسی بھی ملک میں رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی تعداد اتنی نہیں رہی۔ وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اب مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 104 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اس طرح ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار 657 ہوگئی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے
-
پاکستان میں سیف گیمز ہوں گی یا نہیں میں کافی پرجوش ہوں ،اعصام الحق
-
زیادتی کیس میں بری نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے کو ٹی ٹوئنٹی کیلئے گرین سگنل مل گیا
-
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کی ویرات کوہلی سے گفتگو،ویڈیو وائرل
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارمیچوں کی سیریزکا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا
-
موڈ بھی اچھا ہے ، فٹنس بھی اچھی ہے اورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیارہوں ، شاہین شاہ آفریدی
-
پی ایس ایل 11 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ
-
’کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دکھائیں گے‘ : شاہین آفریدی
-
پی ایس ایل 10: پی سی بی اور فرنچائزز پلے آف اور فائنل انگلینڈ میں کروانے پر متفق
-
رائل چیلنجرزبنگلورواور چنائی سپرکنگزکے درمیان انڈین پریمیئرلیگ کا واحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
کرکٹ آسٹریلیا کا چھ وائیٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان
-
پچ کنڈیشنز کے حساب سے اوپننگ جوڑی سلیکٹ کی جائے ، شعیب ملک کی مینجمنٹ کو تجویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.